بائیکلہ (ویسٹ) ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ویر ماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر جسے عرف عام میں رانی باغ کہا جاتا ہے میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹری اتھارٹی کے اشتراک سے ممبئی فلاور فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 07, 2026, 11:00 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
بائیکلہ (ویسٹ) ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ویر ماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر جسے عرف عام میں رانی باغ کہا جاتا ہے میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹری اتھارٹی کے اشتراک سے ممبئی فلاور فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔
بائیکلہ (ویسٹ) ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ویر ماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر جسے عرف عام میں رانی باغ کہا جاتا ہے میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹری اتھارٹی کے اشتراک سے ممبئی فلاور فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ ۲۹؍ واں ممبئی فلاور فیسٹیول تمام شہریوں کیلئے ۶؍ فروری کو کھولا گیا ہے جو اتوار ۸؍ فروری ۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔ اس کا وقت صبح ۸؍ بجے سے رات ۸؍بجے تک ہے۔ ممبئی میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی نے جمعہ کو اس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ممبئی فلاور فیسٹیول کا دورہ کریں ۔
تصویر: آئی این این
بی ایم سی ذرائع کے مطابق اس سال کے فلاور فیسٹیول میں پھولوں سے سجے موسیقی کے آلات کا تصور ہے۔ رنگین پھولوں کی سجاوٹ سے موسیقی کے آلات جیسے بانسری، طبلہ، وینا، ستار، مردنگ، گٹار، پیٹی، تال، شہنائی اور توتاری وغیرہ بنائے گئے ہیں۔
نمائش میں رنگ برنگے پھولوں سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی کے علاوہ بھارت رتن لتا منگیشکر کی تصویر آرائشی پتھروں سے بنائی گئی ہے، پھولوں سے سجی تتلیاں، حیرت انگیز بونسائی کے پودے، میریگولڈز، سبزیوں کے پودے کے ساتھ ایک دلکش خوشبودار پھولوں کا انتظام، مصالحہ جات اور ان سب کے لئے کھاد، برتن وغیرہ بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی اور ایڈیشنل میونسپل کارپوریشن کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے اور ڈپٹی کمشنر (پارکس) اجیت کمار امبی تقریب میں موجود تھے۔
تصویر: آئی این این
اس موقع پر گارڈن کے سپرنٹنڈنٹ جتیندر پردیسی، ڈائریکٹر (حیوانیات) ڈاکٹر سنجے ترپاٹھی اور مختلف معززین موجود تھے۔
اس ضمن میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھکنے نے بتایا کہ ممبئی فلاور فیسٹیول کی طرح آنے والے دنوں میں مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں بھی ایسا ہی فلاور فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس فیسٹیول سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے گھروں میں بھی پھول اُگائیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد کمشنر سمیت تمام سینئر افسران اور ممبئی کے شہریوں نے نمائش کا دورہ کیا۔ پھولوں سے مزین آلات موسیقی کا انتظام دیکھ کر گگرانی نے محکمہ باغ کے افسران اور ملازمین کو سراہا۔ سجاوٹ کے لیے محنت کرنے والے افسران اور ملازمین کو پھولوں کے گملے دیئے گئے۔ فلاور فیسٹیول میں باغ کی اشیاء اور کھادوں کی نمائش بھی لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ بونسائی کی مختلف اقسام اور ادویاتی پودے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ میلے میں باغبانی کا سامان، کیڑے مار ادویات، اسپرے اور کھاد وغیرہ فروخت کرنے کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔
تصویر: آئی این این