• Tue, 06 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا: ۵؍ روپے میں دوا دینے والےغلامِ اہل بیت فاؤنڈیشن کے تیسرے کلینک کامعین میاں کے ہاتھوں افتتاح

Updated: October 06, 2026, 1:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbra

پسماندہ طبقات کے لیے علاج کی سہولیات کو مزید قابلِ رسائی اور کم خرچ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ممبرا کی غیر سرکاری تنظیم  غلامِ اہل بیت فاؤنڈیشن نے اتوار کی شام کوسہ کے رشید کمپاؤنڈ علاقے میں اپنے تیسرے ۵؍ روپے میں دوا دینے والے ’چیریٹیبل کلینک‘ کا افتتاح کیا۔

Moin Miyan inaugurating the clinic by cutting the ribbon. Photo: INN
معین میاں ، فیتہ کاٹ کر کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

پسماندہ طبقات کے لیے علاج کی سہولیات کو مزید قابلِ رسائی اور کم خرچ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ممبرا کی غیر سرکاری تنظیم  غلامِ اہل بیت فاؤنڈیشن نے اتوار کی شام کوسہ کے رشید کمپاؤنڈ علاقے میں اپنے تیسرے ۵؍ روپے میں دوا دینے والے ’چیریٹیبل کلینک‘ کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے صدر، حضرت سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

منتظمین کے مطابق مذکورہ کلینک کا مقصد مقامی آبادی کو کم خرچ میں طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جہاں صرف۵؍ روپے میں جانچ اور دوا دی جاتی ہے۔ 

ممبرا میں ۳؍ مقامات پر ۵؍ روپیہ کلینک جاری 

غلامِ اہل بیت فاؤنڈیشن کی جانب سے درج ذیل ۳؍ مقاما ت پر چیریٹیبل کلینک جاری ہے:

۱۔ دکان نمبرایک، روشنی اپارٹمنٹ، پارسک بریج (ٹنل)، جینئس ٹیلرز کے قریب، ٹھاکر پاڑہ، ممبرا

۲۔ دکان نمبرایک ،  نیو نشیمن چال، سونا جی نگر، درگاہ گلی، امرت نگر، ممبرا

۳۔ دکان نمبر۳؍ منال اپارٹمنٹ، نزدبوسکو اسکول، رشید کمپاؤنڈ، کوسہ، ممبرا، 

منتظمین کے مطابق ان کلینکس کا قیام کم خرچ طبی سہولیات اور طبی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جن کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے معمول کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ فاؤنڈیشن کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی طبی خدمات کو بتدریج وسعت دے اور ممبرا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مزید خاندانوں تک رسائی حاصل کرے۔یہ فلاحی کلینکس ’غلامِ اہل بیت فاؤنڈیشن‘ کے خدمتِ خلق کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہیں؛ اس پروگرام میں طبی امداد، فلاحی ایمبولینس سروسز، طبی کیمپس، راشن کی تقسیم، تعلیمی معاونت، خون کے عطیہ ، امدادی سرگرمیاں اور دیگر انسانیت دوست خدمات شامل ہیں۔ان اقدامات کے ذریعے، فاؤنڈیشن انسانیت، سیوا (بے لوث خدمت) اور صدقہ کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور ساتھ ہی ضرورت مندوں تک بنیادی سہولیات کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK