Inquilab Logo

ناگپاڑہ:خواتین میں حق رائے دہی سے متعلق بیداری کیلئے مہم

Updated: April 10, 2024, 10:54 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

حق رائے دہی کی اہمیت کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ’سویپ‘ مہم چلائی جارہی ہے۔

During the voter awareness campaign, women are being sworn in for the right to vote near Zainab Tower.
ووٹربیداری مہم کے دوران زینب ٹاور کے قریب خواتین کو حق رائے دہی کیلئے حلف دلایا جارہا ہے۔

حق رائے دہی کی اہمیت کیلئے  الیکشن کمیشن کی جانب سے ’سویپ‘ مہم چلائی جارہی ہے۔اسی مہم  کے دوران گزشتہ روز ناگپاڑہ  علاقے میں  الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے ’بیدار ووٹر یعنی جمہوریت کا محافظ‘ نعرے کے تحت بیداری مہم منعقد کی  ۔ اس دوران  ہینڈ بل تقسیم کر کے خواتین کو بھی ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنےپسندیدہ امیدوارمنتخب کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر اقلیتی طبقے کی خواتین سے ووٹ ڈالنے کا عہد لیا گیا ۔ اس کا مقصد خواتین میں ووٹ ڈالنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔
  واضح رہےکہ ضلع الیکشن افسر راجندر شر ساگر کی رہنمائی میں سویپ کے خصوصی کوآرڈینیٹنگ آفیسر (ووٹر بیداری اور شرکت پروگرام) ڈاکٹر سبھاش دلوی مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔  
  ناگپاڑہ جنکشن پر زینب ٹاور کےقریب  سوشل ڈیولپمنٹ آفیسر، کمیونٹی آرگنائزر کے اراکین کے ساتھ خواتین کو اپنا جمہوری حق ادا کرنے کا حلف دلایاگیا۔ 

nagpada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK