Inquilab Logo

ناگپاڑہ: اسٹریٹ لائٹ بند ہونے سے مکینوں کو پریشانی

Updated: August 02, 2023, 10:00 AM IST | Mumbai

جولائی میںمتعدد مرتبہ پوری رات اسٹریٹ لائٹ بند رہی۔متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا

Taking advantage of the darkness, anti-social elements can commit theft.
اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر سماج دشمن عناصر چوری کی واردات انجام دے سکتے ہیں۔

یہاں کے صوفیہ زبیر روڈپر ناگپاڑہ جنکشن سے جے جے اسپتال جانے والے راستے پرپولیس اسپتال تک گزشتہ ایک مہینہ میں متعدد مرتبہ پوری رات  اسٹریٹ لائٹ بند ہونے سے مقامی باشندے پریشان ہیں۔ مکینوں کے مطابق رات بھر اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے  سےسماج دشمن عناصر مو قع کا فائدہ اُٹھاکر چوری وغیرہ کی واردات انجام دےسکتےہیں۔  متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے مطابق بارش میں کیبل فالٹ ہونے سے مسئلہ ہورہاہے۔
 صوفیہ زبیر روڈکی جمناداس بلڈنگ میں رہائش پزیز سماجی کارکن تاج قریشی نے بتایاکہ ’’جولائی کےمہینے میں تقریباً ۶؍روز پوری رات اسٹریٹ لائٹ بند ہونے سے علاقےمیں اندھیرا تھا۔اس وجہ سے راہگیروں کو چلنے میں دشواری کا سامنا  کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں  راستےپر اندھیرا ہونے سے سماج دشمن عناصر موقع کا فائدہ اُٹھاکر چوری وغیرہ کی واردات کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن کےعلاوہ  اسٹریٹ پول لائٹ ڈپارٹمنٹ میںشکایت کرنے کےباوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہو ا ہے ۔ پیر کوبھی رات بھر اسٹریٹ لائٹ بندرہی۔ ‘‘
 انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ مذکورہ سڑک پر اسٹریٹ پول نمبر این این آر ایک تا ۱۳؍ تک کی سبھی اسٹریٹ لائٹ بند ہونے سے سڑک پر رات کے وقت چلنےمیں دقت ہوتی ہے۔ جولائی میں ۶؍روز  رات بھر لائٹ بند رہی ۔ ‘‘ 
 مذکورہ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار مالی صاحب سے رابطہ کرنےپر انہوںنے کہاکہ ’’ ہمیں جیسے ہی شکایت ملتی ہے ۔ ہماری ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کراسٹریٹ لائٹ درست کرتی ہے۔یہ ضرور ہے کہ بارش کےدنوں میں کیبل فالٹ ہونے سے اس طرح کی شکایتیں زیادہ ہورہی ہیں۔ جس علاقہ کی  شکایت کی جارہی ہےوہاںبھی ہماری ٹیم نے اسٹریٹ لائٹ درست کی ہے ۔ اس کے باوجود اسٹریٹ لائٹ بند ہورہی ہے تو ہم  جلد ہی  اس کی جانچ کریں گے۔‘‘      

nagpada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK