Inquilab Logo

شمالی ہند کے بچے ہندی کے ساتھ جنوبی ہندوستان کی ایک زبان بھی سیکھیں: نائیڈو

Updated: September 14, 2020, 7:31 PM IST | Agency | New Delhi

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آبائی زبان کے ساتھ ساتھ ایک دوسری زبان بھی  سیکھیں اور خاص طور پر شمالی ہندوستان کے بچے ہندی کے ساتھ   جنوبی ہندوستان کی ایک زبان بھی سیکھیں۔

Naidu - PIC : PTI
نائیڈو ۔ تصویر : پی ٹی آئی

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آبائی زبان کے ساتھ ساتھ ایک دوسری زبان بھی  سیکھیں اور خاص طور پر شمالی ہندوستان کے بچے ہندی کے ساتھ   جنوبی ہندوستان کی ایک زبان بھی سیکھیں۔
 نائیڈو نے مانسون اجلاس کے پہلے دن اراکین پارلیمنٹ اور ملک کے باشندوں کو یوم ہندی زبان کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ایک ایسی زبان ہے جسے بڑی تعداد میں لوگ سمجھتے اور بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بولی جانے والی تمام زبانیں ہندوستانی ہیں اور کسی کو  کوئی بھی زبان سیکھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ہندی کے ساتھ دوسری زبانیں بھی سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ کوئی زبان بڑی یا چھوٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر بھی کسی زبان کو مسلط نہیں کیا جانا چاہئے اور نہ ہی کسی کو کسی زبان کی مخالفت کرنی چاہئے۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی مقامی زبان کے ساتھ دوسری زبان بھی سیکھنی چاہئے۔ شمالی ہندوستان کے بچوں کو خاص طور پر جنوبی ہندوستان کی کوئي ایک زبان سیکھنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK