• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان: چندرابابو نائیڈو سب سے امیر جبکہ ممتا بنرجی سب غریب وزیراعلیٰ: رپورٹ

Updated: September 07, 2025, 8:03 PM IST | New Delhi

چندرابابو نائیڈو ہندوستانی ریاستوں کے سب سے امیر وزیر علیٰ ، جبکہ ممتا بنرجی ہندوستان کی سب سے غریب وزیر اعلیٰ، یہ اعداد و شمار ان کے ذریعے دئے گئے حلف ناموں پر مبنی ہیں۔

Chandrababu Naidu whose total assets are worth Rs 931.8 crore. Photo: INN
چندرابابو نائیڈو جن کے اثاثوں کی کل مالیت ۹۳۱؍ اعشاریہ ۸؍ کروڑ روپئے ہے۔ تصویر: آئی این این

چندرابابو نائیڈو جن کے اثاثوں کی کل مالیت ۹۳۱؍ اعشاریہ ۸؍ کروڑ روپئے ہے ، دولت کے  معاملے میں ہندوستان کے وزراء اعلیٰ کی فہرست میں اول مقام پر ہیں،  جبکہ بنگا ل کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ۱۵؍ لاکھ ۳۸؍ہزار کی مالیت کے ساتھ سب سے آخری مقام پر ہیں۔جائزے کے مطابق ۳۰؍ وزرائے اعلیٰ کے اعلان کردہ اثاثوں کی اوسط مالیت ۵۴؍ کروڑ ۴۲؍ لاکھ ہے، ساتھ ہی ان سب کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ہزار ۶۳۲؍ کروڑ روپئے ہے۔ان میں دو وزرائے اعلیٰ ارب پتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: وجے مالیہ اور نیرو مودی کی حوالگی: یوکے پراسیکیوشن ٹیم کا تہاڑ جیل کا معائنہ

قرضوں کے معاملے میں فیما کھانڈو تقریباً ۱۸۰؍ کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ وزرائے اعلیٰ کی اعلان کردہ  اوسط سالانہ آمدنی تقریباً ۱۳؍ لاکھ ۳۴؍ ہزار روپے ہے۔ تعلیم کے اعتبار سے گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس اکثریت میں ہیں، جن میں دو وزرائے اعلیٰ خواتین ہیں۔ قانونی پہلوؤں کے اعتبار سے ۳۰؍  میں سے۱۲؍ (۴۰؍ فیصد) وزرائے اعلیٰ نے مجرمانہ مقدمات کا اعتراف کیا ہے؛ جبکہ۱۰؍ (۳۳؍ فیصد)  پرسنگین الزامات جیسے قتل کی کوشش یا رشوت کے الزامات  ہیں۔واضح رہے کہ یہ اعداد و شماراے ڈی آر کے تازہ ترین تجزیے میں جمع کردہ از خود حلف ناموں سے لئے گئے ہیں اور ان لیڈران کے گزشتہ انتخاب میں جمع کرائے گئے حلف ناموں پر مبنی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK