Inquilab Logo

نریندر مودی وزارت عظمیٰ جیسے اہم عہدے کے قابل نہیں ہیں: لالو یادو

Updated: April 29, 2024, 11:00 AM IST | Inquilab News Network | Patna

آرجےڈی سپریمو نے کہا:وزیر اعظم سماج میں انتشارپھیلانا چاہتے ہیں۔

An old photo of Laloprasadiyad. Photo: INN
لالوپرسادیادوکی ایک پرانی تصویر۔ تصویر : آئی این این

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کاسلسلہ عروج پر ہے۔ ایک طرف بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی کے لیڈران مہاگٹھ بندھن پر طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں وہیں دوسری طرف مہاگٹھ بندھن کےلیڈران ترقی، مہنگائی، روزگار کے ساتھ ساتھ آئین ختم کرنے کی سازش کا معاملہ اٹھاکر حکومت پر حملہ آور ہیں۔ اسی دوران اتوار کو آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کے درمیان جھوٹ، انتشاراور نفرت پھیلا کر سماج سے انصاف، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مساوات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ 
 آج کل اپنی بیٹی روہنی آچاریہ کے ساتھ مسلسل سارن میں ڈیرا ڈالے ہوئے لالو پرسادیادو نےاپنے ’ایکس‘پر لکھا کہ اگر کوئی ایسا شخص جو انتشار اور نفرت پھیلاتا ہے اور انصاف، ہم آہنگی، مساوات اور بھائی چارے کو ختم کرکے ملک اور سماج میں انتشار پھیلارہا ہے اورسماج کو تقسیم پیدا کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے شخص کو ایک لمحے کے لئے بھی وزیراعظم جیسے عہدہ پر بنے رہنےکا اخلاقی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بہار:انڈیا اتحاد کے امیدواروں کاچار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ ایم پیز سے مقابلہ

یہ انتہائی اہم عہدہ ہے۔ اس سے ملک کی قسمت جڑی ہوئی ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ نریندر مودی اس عہدہ کے لائق نہیں ہیں۔ آرجےڈی صدر نے لکھا کہ ہمارے عظیم ملک اور انصاف پسند سماج نے اس طرح کی تفرقہ انگیز سوچ کو کبھی برداشت نہیں کیا اور نہ ہی کبھی برداشت کرے گا۔ یہ گاندھی، مہاتما پھلے، ابو الکلام، امبیڈکر، لوہیا، جے پی اور کرپوری کا ملک ہے۔ عوام اس الیکشن میں ان لوگوں کو سخت سبق سکھائیں گے جو کرسی کے لئے اس عظیم ملک کے آئین اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 
  قابل ذکرہےکہ لالو یادو مسلسل وزیراعظم نریندر مودی پر زبانی حملہ کر رہے ہیں۔ سنیچر کو بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے پی ایم مودی پر حملہ کیا تھا۔ مودی حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی، مودی حکومت اور بی جے پی کے لیڈر ان بابا صاحب امبیڈکر کی لکھی ہوئی ملک کی سب سے مقدس کتاب آئین سے نفرت کیوں کرتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب دیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK