اس پُرامن مارچ میں ابھیجیت دِپکے، پرشانت بھوشن، پرکلاپربھاکر، پرکاش راج اور نیہا بورا شریک ہوں گی۔
EPAPER
Updated: October 23, 2026, 11:20 AM IST | Agency | New Delhi
اس پُرامن مارچ میں ابھیجیت دِپکے، پرشانت بھوشن، پرکلاپربھاکر، پرکاش راج اور نیہا بورا شریک ہوں گی۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج اور ایس آئی آر کی منسوخی کے مطالبے کے ساتھ جمعہ ۲۳؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ایک عوامی مارچ نکالا جائے گا، جس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ اس مارچ میں کئی ممتاز سماجی کارکنوں، طلبہ رہنماؤں، وکلا اور عوامی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔’پیپلز مارچ ٹو ری کلیم ڈیموکریسی‘ (جمہوریت کی بازیابی کیلئے عوامی مارچ) کے نام سے منعقد ہونے والے اس احتجاج کا اہتمام ’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ پلیٹ فارم نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان: ہر پانچواں کالج طالب علم انٹرپرینیور ہے: آئی آئی ٹی منڈی سروے
مارچ میں شرکت کیلئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے، طلبہ لیڈرنیہا بورا ، آئسی گھوش اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ہی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے شوہر اور مشہور ماہر معاشیات پرکلا پربھاکر، مشہور اداکار پرکاش راج،مصنف اور معروف سماجی کارکن تشار گاندھی اور دیگر شامل ہیں۔منصوبے کے مطابق دہلی میں مارچ کا آغاز کناٹ پلیس میں واقع بنگلہ صاحب گردوارے سے ہوگا ۔ شرکاء وہاں سے پٹیل چوک کے قریب واقع الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب روانہ ہوں گے۔منتظمین نے واضح کیا ہے کہ وہ احتجاج کے لیے پولیس سے اجازت نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکام نے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین وہیں ’پیپلز پارلیمنٹ‘ (عوامی پارلیمنٹ) کے نام سے اجتماع منعقد کریں گے۔