Inquilab Logo

غزہ جنگ: حماس نے قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

Updated: May 07, 2024, 3:31 PM IST | Jerusalem

حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مصر اور قطر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔ حماس کےا س فیصلے کے بعد فلسطینی خوشی سے جھوم اٹھے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے پیر کو رفح میں موجود فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم دیا تھا۔

Ismail Haniyeh, the leader of Hamas. Photo: INN
حماس کے لیڈر اسمائیل ہانیہ۔ تصویر: آئی این این

حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے ۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کو رفح میں موجود فلسطینیوں کو مشرقی رفح ہجرت کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس ضمن میں پیر کو حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس نے سینئر لیڈر اسماعیل ہانیہ نے یہ خبر مصر کے انٹیلی جینس وزیر اور قطر کے وزیر اعظم کو فون پر یہ خبر دی ہے۔ حماس کے اس بیان کے بعد رفح میں موجود فلسطینی اس امید پر خوشی سے جھوم اٹھے کہ جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے کا مطلب ہے کہ اسرائیلی بمباریاں ختم ہو جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی جمعہ کو فلسطین کے یو این کی مکمل رکنیت کی قرار داد پر ووٹنگ کر سکتی ہے

تاہم، اس معاہدہ کے حوالے سے تل ابیب کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اسرائیلی حکام نے کہا کہ حماس نے مصر کی تجویز قبول کر لی ہے جس میں ’’دور دراز‘‘ نتائج موجود ہیں جنہیں اسرائیل قبول نہیں کر سکتا۔انہوں نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’’یہ ایسا فریب ہے جس کا مقصد اسرائیل کو معاہدے سے انکار کرنے والے فریق کی طرح دکھانا ہے۔‘‘
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں مصر اور حماس کے حکام نے کہا تھا کہ جنگ بندی مختلف مراحل میں ہو گی جس میںحماس اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کرے گا اور اسرائیل غزہ سے اپنی فوج ہٹائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے اہم حامی امریکہ نے بھی اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن کے تعلق سے متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ تاہم، مختلف ایجنسیوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ذریعےرفح میں آپریشن غزہ میں انسانی بحران کو بدترین سطح پر لے جائے گا۔ 
امریکی صدر جوبائیڈن نے پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے بات چیت کی تھی اور رفح میں اسرائیلی حملوں کے تعلق سے امریکہ کی تشویش کو بھی دہرایا تھا۔ بائیڈن نے کہا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالوں کی حفاظت کیلئے غزہ میں جنگ بندی ہی بہترین حل ہے۔
تاہم، اسرائیل نے رفح میں اپنے حملے شروع کر دیئے ہیں۔ یو این نے بھی اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن کے تعلق سے خبردار کیا تھا اور ایجنسی نے کہاتھا کہ وہ رفح سے انخلاء نہیں کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK