Updated: September 01, 2026, 2:12 PM IST
| New York
نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پارک کے قریب ظہران ممدانی کے ہم شکلوں کے مقابلے میں ۹؍ افراد نے ۱۰۰؍ ڈالر کے انعام کے لیے حصہ لیا۔ امیدواروں نے نیویارک کے میئر سے مشابہ حلیہ اپنایا، جن میں سوٹ، ٹائی، ڈاڑھی اور بالوں کا انداز نمایاں تھا۔ ایک امیدوار نے ۲۰۱۹ء کی ممدانی کے بنائے ہوئے ریپ ویڈیو کی نقل کرتے ہوئے بغیر شرٹ ایپرن پہن کر شرکت کی۔
نیویارک میں ظہران ممدانی کے ہم شکلوں کا دلچسپ مقابلہ منعقد ہوا، جس میں واشنگٹن اسکوائر پارک کے قریب سیکڑوں افراد جمع ہوئے۔ مقابلے میں ۹؍ امیدواروں نے شرکت کی اور فاتح کے لیے ۱۰۰؍ ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔ شرکاء نے نیویارک کے میئر کے انداز کی نقل کرنے کے لیے مختلف حلیے اختیار کیے۔ کئی امیدوار سوٹ اور ٹائی کے ساتھ ممدانی سے مشابہ ڈاڑھی اور مونچھوں میں نظر آئے، جبکہ ایک شخص نے ۲۰۱۹ء کی ممدانی کی ریپ موسیقی کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بغیر شرٹ ایپرن پہن کر مقابلے میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھئے: کولمبیا یونیورسٹی: سابق اسرائیلی فوجی کی ’فلسطین حامی‘ بھیس میں مہم، شدید ردعمل
مقابلے کے دوران امیدواروں سے ان کی پسندیدہ پیزا کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ فاتح کا فیصلہ کسی باقاعدہ جیوری کے بجائے حاضرین کی تالیوں سے کیا گیا۔ امادیو فوسکا حاضرین کے سب سے پسندیدہ امیدوار ثابت ہوئے۔ انہوں نے سوٹ کے نیچے نیویارک نِکس کی جرسی پہن رکھی تھی اور ممدانی سے مشابہ بالوں اور چہرے کے بالوں کے ساتھ مقابلے میں شریک ہوئے۔