Inquilab Logo

نیوزی لینڈ : اسلام مخالف تبصرے پرسخت کارروائی

Updated: May 19, 2020, 7:50 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ہندوستانی نژاد لیڈر کو نفرت آمیز پوسٹ کے سبب ادارے سے نکال باہر کیا گیا

Kantilal Patel - Pic : INN
کانتی لال پٹیل ۔ تصویر : آئی این این

نیوزی لینڈ میں معروف  ہندوستانی نژادلیڈر کانتی لال باگا بھائی پٹیل کو ان کے اسلام مخالف  تبصرے کی وجہ سے ویلنگٹن جسٹس آف پیس ایسوسی یشن سے نکال باہر کیاگیاہے۔اس ادارےکا شمار نیوزی لینڈ کے باوقار اداروں میں ہوتاہے۔  واضح رہےکہ حالیہ دنوں میں عرب اور یورپی ممالک میں کئی ہندوستانی نژاد شہری اسلام کے خلاف اپنے نفرت انگیز تبصروںکی وجہ سے کارروائیوں کا سامنا کرچکے ہیں۔
 نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں واقع مذکورہ تنظیم نے کانتی لال باگا بھائی کے معاملے کو اپنی نیشنل باڈی کے حوالے کردیا ہے اور اس سے کہا ہے کہ وہ کانتی لال کے عہدہ کے تعلق سے وزارت انصاف کے ساتھ صلاح و مشورہ کرے۔  این کلارک جو ویلنگٹن جسٹس آف پیس ایسوسی ایشن  کے نائب صدر  کے مطابق’’ ہم (کانتی لال کے) پوسٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔‘‘ مذکورہ پوسٹ کے خلاف ایسوسی ایشن سے شکایت کرنے والے شخص  سے کانتی لال کی حرکت پر معافی مانگی ہے اور اپنے  این کلارک نے کہا ہے کہ ’’ہم نے اپنی جانچ مکمل کرلی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں  کہ یہ پوسٹ ویلنگٹن جسٹس آف پیس ایسوسی ایشن  کے معیار  کے منافی ہیں۔ مسٹر پٹیل کو اس سلسلے میں آگاہ کردیاگیاہے اور کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ ’’ویلنگٹن جسٹس آف پیس ایسو سی ایشن  کے اب سابق ہوچکے ایک رکن کی اس حرکت پر ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری معذرت کو قبول کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ پٹیل کو ۲۰۰۴ء میں کوئن سروس میڈل اور ۲۰۰۵ء میں پرائڈ آف انڈیا ایوارڈ سے نوازا جاچکاہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے معاشرے کی اہم اور مقتدر شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK