Inquilab Logo

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط ملنے کا امکان

Updated: April 26, 2024, 9:30 AM IST | Agency | Washington

جولائی کے ابتدائی عشرے میں پاکستان کا آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔

Pakistan`s Under-Treasurer Muhammad Aurangzeb Khan with IMF officials. Photo: INN
پاکستان کےو زیر خزانہ محمد اورنگ زیب خان آئی ایم ایف حکام کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس۲۹؍ اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب ۱۰؍ کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے آخری قسط کی منظوری دی جائے گی۔ 
 میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے ایک نئے طویل مدتی اور بڑے قرض کیلئے بات چیت کر رہا ہے، جولائی کے شروع تک پاکستان کا آئی ایم ایف سے نئے  پروگرام کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خراب موسم اور تیل کی قیمتیں مہنگائی میں اضافہ کر سکتی ہیں

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے میکرو اکنامک  میں استحکام اور اصلاحات کیلئے کم ازکم۳؍ سال کیلئے قرض کی درخواست دی ہے۔ اس کی منظوری کی صورت میں یہ پاکستان کیلئے۲۴؍واں بیل آؤٹ پروگرام  ہوگا۔مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کا۲۴؍ واں۳؍سالہ مجوزہ پیکج اگر منظور ہو جاتا ہے تو اس کا حجم ۶؍سے ۸؍ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے جو  ملک کا اب تک کا سب سے بڑا قرض ہوگا۔میڈیا  کے مطابق پاکستانی معیشت کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا کرنا  پڑرہا  ہے، پاکستان کو اگلے مالی سال قرض  اور سود کی مد میں تقریباً۲۴؍ ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK