• Fri, 10 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وینزویلا کی اپوزیشن لیڈرماریا کورینا کو نوبیل برائے امن سے نوازا گیا

Updated: October 10, 2025, 4:24 PM IST | Oslo

وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مشادو کو جمہوریت کی پرامن منتقلی کے لیے کوششوں اور جمہوری حقوق کے فروغ کیلئے کام کرنے پر۲۰۲۵ء کا امن کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔

Venezuelan Opposition leader María Corina Machado. Photo: X
وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مشادو۔ تصویر: ایکس

وینزویلا میں جمہوری حقوق کو فروغ دینے اور آمریت سے جمہوریت کی طرف پرامن جدوجہد کے لیے اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مشادو کوامن کے نوبیل انعام کیلئے منتخب کیا گیا ہے  ۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق، وہ حالیہ برسوں میں لاطینی امریکہ میں شہری ہمت کی غیر معمولی مثال ہیں ۔ناروے کی نوبیل کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹن فریڈنز نے کہا کہ مشادو نوبل کی وصیت میں درج تینوں معیارات پر پوری اترتی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو متحد کیا، فوجی کاری کی مخالفت کی، اور جمہوریت کے پرامن منتقلی کی حمایت میں ثابت قدم رہیں ۔حتیٰ کہ وہ گذشتہ برس سے اپنی جان کو لاحق خطرات کے باعث روپوش ہیں ۔ کمیٹی نے کہا کہ ملک میں رہنے کا ان کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک بنا ہے ۔

 انعامی تقریب۱۰؍ دسمبر کو ہوگی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ موجودہ خطرات کی وجہ سے اس میں شرکت کر پائیں گی ۔واضح رہے کہ مشادو ۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کی مشترکہ امیدوار تھیں، لیکن نیکولس مدورو کی حکومت نے ان کی امیدواری خارج کردی تھی۔ انہوں نے دو دہائی تک منصفانہ انتخاب کیلئے پر امن جدوجہد کی۔

۲۰۲۴ء میں دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے نجات دلانے کیلئے کوشش کرنے والی جاپانی تنظیم کو امن کا نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ فیزکس اور طب کا نوبیل انعام مریم ای برنکو، فریڈ رامسڈیل اور شمعون ساکاگوچی کو ان کی دریافت ’’پرفیرل امیون ٹولرنس‘‘ کیلئے دیا گیا۔ اس کے علاوہ طبیعیات میں یہ انعام سائنسدانوں جان ایم مارٹنیس، جان کلارک اور مشیل ڈیوریٹ کو منگل کو دھاتی نامیاتی فریم ورک کے ارتقا کیلئے دیا گیا۔نوبل برائے اقتصادیات کا اعلان۱۳؍ اکتوبر کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK