• Fri, 10 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیمسٹری کا نوبیل انعام۳؍ سائنسدانوں کے نام

Updated: October 10, 2025, 3:28 PM IST | Agency | Washington

نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے کیمسٹری کا انعام اردن، سعودیہ نژاد امریکی شہری سائنس دان سمیت ۳؍ سائنس دانوں کے نام کردیا۔

The three scientists who won the Nobel Prize. Photo: INN
نوبیل انعام حاصل کرنے والے تینوں سائنسداں۔ تصویر: آئی این این
نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے کیمسٹری کا انعام اردن، سعودیہ نژاد امریکی شہری سائنس دان سمیت ۳؍ سائنس دانوں کے نام کردیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جاپانی سائنس داں سوسومو کٹاگاوا، آسٹریلوی سائنس دان رچرڈ روبسن اور سعودی نژاد امریکی سائنس عمر یاغی کو کیمسٹری کا انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔ مذکورہ انعام تینوں سائنس دانوں نے دھات- نامیاتی فریم ورکس کے ترقی کے لئے حاصل کیا ہے جو روایتی کیمسٹری میں نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ نوبیل انعام جیتنے والے پروفیسر عمر یاغی کی تحقیق نے خشک علاقوں میں فضا سے پانی نکالنے، آلودہ پانی صاف کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے اور ہائیڈروجن کو ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھولیں جس سے پائیدار توانائی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی میں انقلاب آیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK