• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوئیڈا : پانی سے بھرے گڑھے میں کار گری، انجینئر ہلاک

Updated: January 19, 2026, 6:20 PM IST | Agency | Noida

نوئیڈا : پانی سے بھرے گڑھے میں کار گری، انجینئر ہلاک، آخری کال میں والد سے کہا: ’’بچالیجئے،میں مرنا نہیں چاہتا۔‘‘

Yuvraj Mehta. Picture: INN
یوراج مہتا۔ تصویر: آئی این این

یہاں ایک افسوسناک حادثے میں۲۷؍سالہ سافٹ ویئر انجینئر اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی کار سڑک سے بے قابو ہو کر پانی سے بھرے ایک گہرے گڑھے میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر  کی علی الصبح گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر۱۵۰؍ میں زیرِ تعمیر عمارت کے تہہ خانے کے لیے کھودے گئے تقریباً۲۰؍ فٹ گہرے، پانی سے بھرے گڑھے میں کار جا گری، جس کے نتیجے میں نوجوان انجینئر کی موت ہو گئی۔’نیو انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق  حادثے کے فوراً بعد متوفی یووراج مہتا نے اپنے والد راج کمار مہتا کو فون کیا اور بتایا کہ’’پتاجی! میں پانی سے بھرے ایک گہرے گڑھے میں گر گیا ہوں، میں ڈوب رہا ہوں۔ براہِ کرم مجھے بچا لیجئے، میں مرنا نہیں چاہتا۔‘‘پھر کچھ لمحوں بعد کال منقطع ہو گئی۔  پولیس کے مطابق رات تقریباً سو بارہ بجے حادثےکی اطلاع ملی۔ جس کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ مقامی پولیس، فائر بریگیڈ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف)  اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ یووراج کے والد بھی فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ تقریباً پانچ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد کار اور یوراج مہتا کو گڑھے سے نکالا گیا، تاہم پولیس کے مطابق یوراج کی ڈوبنے سے موت ہوچکی تھی ۔  یووراج مہتا گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر۱۵۰؍ میں واقع ٹاٹا یوریکا پارک سوسائٹی کے رہائشی تھے اور گروگرام کی ایک کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے۔ حادثے کے وقت وہ کام سے گھر واپس آ رہے تھے۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (گریٹر نوئیڈا) ہیمنت اپادھیائے نے بتایا کہ’’ ابتدائی تفتیش سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ نالے کو عبور کرنے کے بعدکار، گڑھے میں گری۔‘‘مقامی باشندوں نے کہا کہ اسی مقام پر پہلے بھی ایسے حادثات ہو چکے ہیں اور بیریکیڈنگ اور ریفلیکٹرز نہ ہونے کی شکایات بار بارنوئیڈا اتھاریٹی سے کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK