Inquilab Logo

آف لائن ڈجیٹل ادائیگی کے نظام سے گاؤں کیش لیس بنیں گے

Updated: August 07, 2020, 9:58 AM IST | Agency | New Delhi

ریزرو بینک آف انڈیا نے آف لائن ڈجیٹل ادائیگی نظام متعارف کرانے کا ا علان کیا

Mobile Banking - PIC :  INN
موبائل بینکنگ ۔ تصویر : آئی این این

دیہی علاقوں میں کنکٹی وٹی کی پریشانی کے پیش نظر، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نےجمعرات کو آف لائن ڈجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ آف لائن موڈ میں  کارڈ اور موبائل ڈیوائس کے ذریعہ خردہ ڈجیٹل ادائیگی کی اسکیم جلد ہی شروع کی جائے گی۔ تجربے کے طور پرپہلے  چھوٹی رقم کی ادائیگی کیلئے ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اگر تجربہ کامیاب رہا تو اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
 ترقیاتی اور ریگولیٹری پالیسیوں سےمتعلق آر بی آئی کےبیان میں کہا گیا ہے کہ ’’موبائل فونز، کارڈز، ڈجیٹل والیٹ وغیرہ کے ذریعے ڈجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن دور دراز علاقوں میں اسے اپنانے میں انٹرنیٹ کنکٹی وٹی کی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ لہٰذا کارڈ، موبائل ڈیوائسز اور والیٹ کے ذریعے آف لائن ادائیگی کے آپشن پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید فروغ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ آف لائن موڈ میں ڈجیٹل ادائیگی کا نظام صارفین کے مفادات اور ان کی رقم کی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھے گا۔ ٹیسٹ پروجیکٹ کے لئے رہنما اصول جلد ہی جاری کردیئے جائیں گے۔ ٹیسٹ کامیاب ہونےکے بعد، آر بی آئی بڑے پیمانے پر اس پر عمل درآمد سےقبل تفصیلی ہدایات جاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK