Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمر عبداللہ نے ترنگے کی شکل کا رِبن کاٹنے سے انکار کر دیا

Updated: April 17, 2026, 3:09 PM IST | Mumbai

سری نگر میں ایک تقریب کے افتتاح کے موقع پروزیر اعلیٰ نے جب یہ ربن دیکھا تو اسے کاٹا نہیں بلکہ کھولنے کا حکم دیا۔

Chief Minister Omar Abdullah unveiled the ribbon. (PTI)
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رِبن کھلوا دیا۔ (پی ٹی آئی)

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بدھ کو ایک پروگرام کا افتتاح کرنے گئے تھے۔ وہاں ان کی نظر ترنگے کے رنگ والے رِبن پر پڑی تو انہوں نے اسے کاٹنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ۵۶؍ سالہ عمر عبداللہ سری نگر کے کشمیر ہاٹ میں ’اپنے کاریگروں کو جانیں‘ نامی تقریب کا افتتاح کرنے گئے تھے۔تقریب میں وہ قومی پرچم کے رنگوں والے ربن کو دیکھ کر رُک گئے ۔ اس کے بعد انہوں نے اسے دونوں طرف سے کھولنے کا حکم دیا ۔اس موقع پرنائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری، ان کے مشیر ناصر اسلم وانی اور کئی دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ ربن کھولنے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد، عمر عبداللہ باقی کارروائی کے لیے آگے بڑھ گئے ۔ ان کے اس قدم کی انٹرنیٹ پر لوگوں نے جم کر تعریف کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’عمر عبداللہ کو ان کے گہرے مشاہدے اور بروقت  اصلاح کیلئے مبارکباد۔‘‘ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’’وزیر اعلیٰ ، میں آپ کے اس قدم کی تعریف اور حمایت کرتا ہوں۔ ایک رول ماڈل بننے کے لئے آپ کا شکریہ۔ بھارت ماتا کی جے۔‘‘ایک دوسرے صارف نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ ’’کس نے سوچا تھا کہ ترنگے کو ربن کے طور پر استعمال کرنا ایک اچھا خیال ہوگا؟ کیا ہمارے ملک کے لوگ واقعی اتنے بے حس ہیں؟‘‘ نیشنل کانفرنس کے رہنما گگن بھگت نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ترنگے کے لیے حقیقی احترام ایسا ہی ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں جب حب الوطنی اکثر سستے ٹی وی مباحثوں تک سمٹ کر رہ گئی ہے، ایسے کام الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK