Inquilab Logo

رام ولاس پاسوان کے یوم پیدائش پر چراغ پاسوان کا حاجی پورسےآشیرواد یاتراکا آغاز

Updated: July 06, 2021, 8:22 AM IST | New Delhi

یاترا شروع کرنے سے قبل ایک ٹویٹ میں جونیئر پاسوان نے کہا کہ’ ’ان حالات میں آپ بھی غمزدہ ہوںگے ، لیکن میں ہار نہیں مانوں گا، آپ ہی کا بیٹا ہوں‘‘

Chirag Paswan with his supporters during a yatra in Hajipur.Picture:PTI
حاجی پور میں یاترا کے دوران اپنے حامیوں کے ساتھ چراغ پاسوان تصویرپی ٹی آئی

لوک جن شکتی پارٹی میں سیاسی وراثت کی جنگ ہر گزرتے دن کےساتھ تیز ہوتی جارہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور ایل جے پی کے بانی را م ولاس پاسوان کے یوم پیدائش پر اُن کے بیٹے چراغ پاسوان نے پیر کو  اپنی آشیرواد یاترا کا آغاز کیا ہے۔  یاترا کے آغاز سے قبل چراغ نے ایک ٹویٹ کرکے اپنے والد کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ آپ کی بہت یاد آتی ہے۔  میں آپ سے کئے گئے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی پوری کوشش کررہا ہوں۔ آپ جہاں کہیں بھی ہیں، ان حالات میں مجھے لڑتا ہوا دیکھ کر آپ غمزدہ ہوںگے۔ آپ ہی کا بیٹا ہوں، ہار نہیں مانوں گا،  میں جانتا ہوں کہ آپ کا آشیرواد میرے ساتھ ہے۔ لو یو پاپا جی۔‘‘ خیال رہے کہ چراغ نے اس یاترا کا آغاز وہیں سے کیا جو اُن کے پاپا کا پارلیمانی حلقہ رہا ہے لیکن آج وہاں  سےآنجہانی پاسوان کے بھائی پشوپتی کمار پارس ایم پی ہیں۔ پارس نے ایل جے پی کے پانچوں اراکین پارلیمان کے ساتھ مل کر چراغ کو پارٹی سے بے دخل کردیا ہے۔اس کے بعد سے چراغ  اپنے سیاسی وجود کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کو صرف آشیرواد یاترا سمجھا جائے، یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK