• Wed, 17 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انشورنس میں احتساب کے ساتھ اصلاحات ہونی چاہیے: اپوزیشن

Updated: December 16, 2025, 8:15 PM IST | New Delhi

اپوزیشن نے منگل کو لوک سبھا میں سب کا بیمہ سب کی رکشا (بیمہ قوانین میں ترمیم) بل۲۰۲۵ء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات جوابدہی کے ساتھ ہونی چاہیے۔

Nirmala Sitharaman.Photo:PTI
نرملا سیتارمن۔ تصویر:پی ٹی آئی

اپوزیشن نے منگل کو لوک سبھا میں سب کا بیمہ سب کی رکشا (بیمہ قوانین میں ترمیم) بل۲۰۲۵ء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات جوابدہی کے ساتھ ہونی چاہیے۔  وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بل کو ایوان میں بحث اور منظوری کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں ایک ایسا ایکو سسٹم بنایا گیا جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انشورنس کے فوائد حاصل ہوئے۔ حکومت نے غریبوں کو کم پریمیم پر انشورنس کوریج فراہم کرنے اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے مختلف بیمہ اسکیمیں متعارف کروائیں۔
 اس سے پہلے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو۲۶؍ فیصد سے بڑھا کر ۴۹؍فیصد کیا گیا تھا، جس سے بیمہ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اب، ایف ڈی آئی کو۱۰۰؍ فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا  بیمہ کرائیں تاکہ ریگولیٹری بھی مضبوط ہو۔ اس سے لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات حاصل ہوگی۔ بل کا مقصد شفافیت کو بڑھانا ہے، اس لیے ایف ڈی آئی کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 
کانگریس پارٹی کے مانکم ٹیگور نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت اس بل کو پیش کرنے میں اتنی جلدی کیوں کر رہی ہے۔ عوام کے تحفظ کے مقصد سے ۱۹۵۶ءمیں انشورنس کو قومیایا گیا۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بل غیر ملکی سرمایہ کاری کا دائرہ وسیع کرتا ہے۔ یہ اصلاح نہیں ہے۔ یہ ایک منفی قدم ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:۱۹۲۰ء سے اقلیتی برادری مشکلات کا شکار: تھروپارن کنڈرم درگاہ کا موقف

انہوں نے کہا کہ اسے پبلک انشورنس کمپنیوں کے درمیان مقابلہ پیدا کرنے کے لیے نہیں بلکہ اسے کمزور کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں لیکن اصلاحات احتساب کے ساتھ ہونی چاہئیں۔ انشورنس کو انفراسٹرکچر سے منسلک کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے:رتلام کے پیرا ایتھلیٹ عبدالقادرنے دونوں ہاتھ گنوانے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری

 بی جے پی کے کونڈا وشویشور ریڈی نے کہا کہ پہلے بیمہ عام لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔ اب۴۰؍ فیصد فائدہ غریب عوام کو جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس کی پہنچ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے فوائد ضرورت مند لوگوں تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا میں صرف ۳۶؍روپے ماہانہ قسط درکار ہے اور دو لاکھ روپے کا بیمہ ملتا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ آخری شخص اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے اور روزگار کے مواقع بڑھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK