Inquilab Logo

دہلی میں سفل آؤٹ لیٹس پر پیاز۲۵؍ روپے فی کلو گرام دستیاب

Updated: November 06, 2023, 1:07 PM IST | Agency | New Delhi

پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صارفین کو راحت فراہم کرنے کیلئے حکومت اب دہلی-این سی آر میں مدر ڈیری سفل آؤٹ لیٹس پر ۲۵؍  روپے فی کلو کے حساب سے پیاز فروخت کرے گی۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صارفین کو راحت فراہم کرنے کیلئے حکومت اب دہلی-این سی آر میں مدر ڈیری سفل آؤٹ لیٹس پر ۲۵؍  روپے فی کلو کے حساب سے پیاز فروخت کرے گی۔ نیشنل کوآپریٹیو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا (این سی سی ایف) اور نافیڈ پہلے ہی۲۵؍ روپے فی کلو کے حساب سے بفر پیاز فروخت کر رہے ہیں۔
 این سی سی ایف۲۰؍ ریاستوں کے۵۴؍ شہروں میں۴۵۷؍ ریٹیل اسٹورس پر سبسیڈی والے نرخوں پر پیاز فروخت کر رہا ہے  جبکہ نافیڈ ۲۱؍ ریاستوں کے۵۵؍ شہروں میں۳۲۹؍ ریٹیل اسٹورس پر رعایتی نرخوں پر پیاز فروخت کر رہا ہے۔ کیندریہ بھنڈار نے بھی جمعہ سے دہلی-این سی آر میں اپنے دکانوں سے پیاز کی خوردہ فروخت شروع کر دی ہے۔حیدرآباد ایگریکلچر کوآپریٹیو اسوسی ایشن نے بھی تلنگانہ اور دیگر جنوبی ریاستوں میں رعایتی شرح (۲۵؍روپے فی کلو) پر پیاز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صارفین کے امور کی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔
 بڑھتی ہوئی قیمتوں پر صارفین کے امور کی وزارت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پیاز کا اضافی ذخیرہ ریاستوں کے ہول سیل اور ریٹیل دونوں بازاروں میں بھیجا جا رہا ہے۔ حکومت نے کہا کہ اگست کے وسط میں۱ء۷۴؍ لاکھ ٹن پیاز کا ذخیرہ دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، چندی گڑھ، مغربی بنگال، تلنگانہ، اتراکھنڈ، بہار سمیت۱۶؍  ریاستوں کو بھیجا گیا تھا۔
دسمبر میں پیاز کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں 
 صارفین کے امور کے سکریٹری روہت کمار سنگھ نے  پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ حکومت اگست کے وسط سے بفر پیاز کی سپلائی میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر تک قیمتیں بڑھ سکتی ہیں لیکن دسمبر میں گرنا شروع ہو جائیں گی۔
  اکتوبر میں پیاز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا 
 اکتوبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے کے بعد پیاز کی قیمتوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ اس کے بعد حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبسیڈی والے نرخوں پر پیاز فروخت کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK