• Thu, 20 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’امید پورٹل‘ پرممبئی کی محض ۲۵۰؍ املاک کے دستاویزات اپ لوڈ !

Updated: November 19, 2025, 10:01 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

وقف کی ایک ہزار ۳۵۷؍املاک شہرومضافات میں ہیں۔ آخری تاریخ میں۱۶؍دن باقی ہیں ۔وقف بورڈ ممبئی دفتر کے افسر نے کہا : تیزی اور جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے

Staff are seen busy at the Waqf Board office in Nariman Point. (Photo: Inqilabad)
نریمان پوائنٹ میں واقع وقف بورڈ کے دفتر میں عملہ کام میں مصروف نظر آرہا ہے ۔ (تصویر: انقلاب)

 ’امید پورٹل‘ پر وقت املاک  کے دستاویزات   آن لائن  اَپ لوڈکرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ممبئی شہرو مضافات کی ایک ہزار  ۳۵۷؍املاک میں سے اب تک محض ۲۵۰؍ املاک کا ہی رجسٹریشن ہوا ہے ۔ اس طرح یہ کام بہت آہستہ چل رہا ہے، حالانکہ حکومت ِ ہند کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ ۵؍ دسمبر میں محض ۱۶؍ دن باقی ہیںاور ابھی شہرومضافات میں ۱۱۰۰؍ سے زائد املاک کے دستاویزات اَپ لوڈ کئے جانے ہیں۔ 
  ممبئی میںواقع وقف بورڈ کے دفتر نریمان پوائنٹ پر عملہ کام میں مصروف ہے۔ ٹرسٹیان  اورمتولیوں کو بار بار متوجہ کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے اب تک رجسٹریشن نہیں کروایا ہے تو وہ بلاتاخیر ۶؍ دستاویزات لے کر پہنچیں۔ وقف بورڈ کے دفتر میں اَپ لوڈنگ کے بعدعملہ ویری فکیشن کرے گا اس کے بعد وقف بورڈ کا ہیڈ آفس اسے دیکھ کرمنظور کرے گا، اس طرح اپ لوڈنگ کاکام مکمل ہوگا ۔ 
 واضح ہوکہ جمعیۃ علماء ،جماعت ِاسلامی ،مرکز المعارف اور دیگر تنظیموں اوراداروں کے دفاتر میں بھی یہ کام جاری ہے مگر اطلاعات کے مطابق ٹرسٹیان اور متولیان اس طرح جوش وخروش کا مظاہرہ نہیںکررہے ہیں جتنی اس اہم کام کے تئیں ضرورت ہے ۔ حالانکہ یہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ اس عمل میںتساہل سے نقصان اورقانونی پیچیدگی کا اندیشہ ہے ۔ 
 اس ضمن میں وقف بورڈ کے چیئرمین سمیر قاضی نے نمائندۂ انقلاب کو پہلے یہ بتایا تھا کہ اس کام کی اہمیت کے پیش نظروقف بورڈ کے دفتر(اورنگ آباد) کے تمام افسران کوالگ الگ اضلاع کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے، وہ سب آخری تاریخ تک اسی پر مامور رہیںگے۔ اس کے علاوہ اگر کہیں اس کام میں کوئی پیچیدگی یا کسی قسم کی دشواری درپیش آئے تو بورڈ کی جانب سے اس کو حل کرنے کیلئے پوری مدد کی جائے گی۔انہو ں نے بھی یہ اعتراف کیاتھا کہ جس طرح کی تیزی دکھائی دینی چاہئے، وہ اب تک نظر نہیںآرہی ہے ، حالانکہ جس قدر جلد یہ کام پورا کرلیاجائے گا ، اُتنا ہی بہتر ہوگا ۔ 
  وقف بورڈ ممبئی کے دفتر میںذمہ داری اداکرنے والے فیاض پٹھا ن سے استفسار کرنے پرانہوںنے انقلاب کوبتایاکہ ’’کا م چل رہا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ جس تیزی او رجوش و خروش کے ساتھ کیا جانا چاہئے ، وہ نظر نہیںآرہی ہے۔ حالانکہ یہ امید کی جارہی ہے کہ جیسے جیسے وقت آگے بڑھے گا،مزیدتیزی آئے گی اور تمام املاک کےدستاویزات اَپ لوڈ کئے جائیں گے۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ’’ کام کی اہمیت کے پیش نظرہی وقف بورڈ کا عملہ ممبئی کے دفتر میںصبح ۱۰؍بجے سے شام ۶؍بجے تک موجودرہتا ہے،عملہ کی اتوار کی رخصت بھی وقتی طور پرختم کردی گئی ہے تاکہ ٹرسٹیان اور متولیان آسانی کے ساتھ اس کام کو پورا کراسکیں۔ اب تک ممبئی میںمحض ۲۵۰؍ املاک کا ہی رجسٹریشن کیا گیا ہے ۔ حالانکہ مختلف انداز میںتوجہ دلائی جارہی ہے تاکہ وقت ختم ہونے سےقبل یہ کام پورا کرلیا جائے ۔‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایاکہ’’ اگر بورڈ کے دفتر میںیہ کام کرانا ہو تو ۶؍اہم دستاویزات ٹرسٹیان ساتھ لائیں، بغیر کسی چارج کے مفت میںیہ خدمت مہیا کرائی جارہی ہے اوررہنمائی بھی کی جارہی ہے۔‘‘ 
 ا ن ۶؍اہم دستاویزات کوذیل میںدرج کیا جارہا ہے :
 (۱) رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (۲) شیڈول ۱ (۳) گزٹ کاپی (۴) ٹرسٹی چینج رپورٹ آرڈر کاپی (۵) آڈٹ رپورٹ کاپی (۶) پراپرٹی کارڈ ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK