• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یَش دھول ڈبل سنچری سے محروم، راجستھان کو پہلی اننگز کی برتری پر ۳؍ پوائنٹس

Updated: November 19, 2025, 10:17 PM IST | Mumbai

پلیئر آف دی میچ یش دھول (۱۸۹؍رن) اور آیوش دوسیجا (۶۴؍رن) کی شاندار اور جرأت مندانہ اننگز کی بدولت دہلی اور راجستھان کے درمیان رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کا مقابلہ بدھ کو ڈرا ختم ہوا۔

Yash Rathod.Photo:PTI
یش راٹھوڑ۔ تصویر:پی ٹی آئی

 پلیئر آف دی میچ  یش دھول (۱۸۹؍رن) اور آیوش دوسیجا (۶۴؍رن) کی شاندار اور  جرأت مندانہ اننگز کی بدولت دہلی اور راجستھان کے درمیان رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کا مقابلہ بدھ کو ڈرا ختم ہوا۔فالوآن  پر مجبور دہلی کی دوسری اننگز کا آغاز خراب رہا اور محض ۵۵؍رنزپر ۳؍ وکٹ گر گئیں۔اَرتپت رانا (۴؍رن) ،سنت سانگوان (۷؍رن)،ویبھو کنڈپال (۱۳؍ رن) آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد یش دھول اور آیوش دوسیجا نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے شاندار شراکت بنائی۔ دونوں نے ۱۸۴؍رن کی مضبوط پارٹنرشپ قائم کی۔ آشوک شرما نے دوسیجا (۶۴؍رن) کو آؤٹ کر کے اس جوڑی کو توڑا۔ پھر اجے سنگھ نے لگاتار دو وکٹ لے کر دہلی کو دباؤ میں ڈالا۔یش دھول جو ڈبل سنچری کے قریب تھے، انہیں سچن یادَو نے ۷۶؍ویں اوور میں آؤٹ کر دیا۔ دھول نے ۲۴۲؍ گیندوں پر ۲۷؍ چوکے اور ۲؍چھکے لگا کر ۱۸۹؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔چوتھے اور آخری دن، دہلی نے ۸۷؍ اوور میں ۷؍وکٹ ۳۱۶؍رن  پر اننگز ختم کی اور میچ ڈرا قرار دیا گیا۔ راجستھان کی جانب سےاجے سنگھ  نے۳؍ وکٹ، انکیت چودھری، ساحل دیوان، آشوک شرما، سچن یادَو نے۱۔۱؍ وکٹ لئے۔راجستھان نے پہلی اننگز کی برتری کی بدولت ۳؍ پوائنٹس حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھئے:صیہونی ہر طرف سے کھیلتے ہیں: ماہر کے مطابق اسرائیل کا اثرکل برطانوی سیاست پرمحیط

آندھرا کی جھارکھنڈ پر ۸۱؍ رنز کی جیت
ابھیشیک ریڈی (۲۴۷؍رن) اور کرن شنڈے (۹۴؍رن) کی بڑی اننگز کے بعد سورَو کمار نے گیند کے ساتھ تباہ کن کارکردگی پیش کرتے ہوئے ۴؍ اور ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ تریپورانا وجے نے بھی ۳؍ وکٹ  کی بدولت آندھرا نے آخری دن جھارکھنڈ کو ۸۱؍رنز سے شکست دی۔
ادیشہ نے ناگالینڈ کو ۲۹۹؍ رنز سے ہرایا
گووندا پوددار (۵؍ وکٹ) اور بادَل بسوال (۳؍ وکٹ) کی شاندار بولنگ سے ادیشہ نے ناگالینڈ کو ۲۹۹؍رنز  کے بڑے فرق سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:میری حالت ’کراس بارڈر‘ جیسی ہوگئی تھی : ثانیہ مرزا

ودربھ کی بَڑودہ  پر ۱۴۴؍ رنز سے جیت
درشن نالکانڈے نے ۵؍وکٹ لے کر ودربھ کو بڑودہ کے خلاف۱۴۴؍ رنز سے جیت دلائی۔
سوراشٹر نے گوا کو  اننگز اور ۴۷؍ رنز سے مات دی
پارتھ بھٹ  (۲؍وکٹ / ۷؍ وکٹ) کی تباہ کن بولنگ نے گوا کو بُری طرح پریشان کیا  اور سوراشٹر نے  اننگز اور ۴۷؍ رنز سے جیت درج کی۔
جموں و کشمیر نے حیدرآباد کو۲۸۱؍ رنز سے ہرایا
عابد مشتاق نے ۷؍ وکٹ لے کر حیدرآباد کی بیٹنگ لائن دھو ڈالی اور جموں وکشمیر  نے ۲۸۱؍   رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK