نوجوان جوش اور تجربے کا شاندار امتزاج اس وقت دیکھنے کو ملا جب پارل رائلز نے جمعرات کی شام سینچورین میں کھیلے گئے بیٹ وے ایس اے۲۰؍ ایلیمینیٹر میں جوبَرگ سپر کنگز (جے ایس کے) کو ۳۶؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
EPAPER
Updated: January 23, 2026, 6:03 PM IST | New Delhi
نوجوان جوش اور تجربے کا شاندار امتزاج اس وقت دیکھنے کو ملا جب پارل رائلز نے جمعرات کی شام سینچورین میں کھیلے گئے بیٹ وے ایس اے۲۰؍ ایلیمینیٹر میں جوبَرگ سپر کنگز (جے ایس کے) کو ۳۶؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
نوجوان جوش اور تجربے کا شاندار امتزاج اس وقت دیکھنے کو ملا جب پارل رائلز نے جمعرات کی شام سینچورین میں کھیلے گئے بیٹ وے ایس اے۲۰؍ ایلیمینیٹر میں جوبَرگ سپر کنگز (جے ایس کے) کو ۳۶؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
نوجوان بلے باز لوہان-ڈرَے پریٹوریس نے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سیزن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی نے اہم موقع پر ذمہ داری سنبھالتے ہوئے رائلز کی فتح میں فیصلہ کن رول ادا کیا۔ طاقتور بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے مایوس کن دوسرے سیزن کو فراموش کرتے ہوئے۳۴؍ گیندوں میں ۵۱؍ رنز بنائے، جس کی بدولت رائلز نے۵؍وکٹ ۲۱۰؍ رن کا بڑا اسکور بنا لیا۔ دیگر رائلز بلے بازوں نے بھی اہم تعاون دیا ۔ اوپنر کائل ویرین (۱۵؍ گیندوں میں ۳۰؍رن)، ڈین لارنس (۲۳؍ گیندوں میں ۳۶؍رن)، سکندر رضا (۱۹؍ گیندوں میں ۳۵؍رن) اور آسا ٹرائب (۱۶؍ گیندوں میں ناٹ آؤٹ ۳۰؍رن) نے اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
Paarl Royals` bowlers are on fire in the Eliminator 🔥#BetwaySA20 #PRvJSK #WelcomeToIncredible pic.twitter.com/SFXFQEh324
— Betway SA20 (@SA20_League) January 22, 2026
جوبَرگ سپر کنگز کی رن چیز ابتدا ہی سے پٹری پر نہیں آسکی۔۳۶؍ سالہ تیز گیند باز ہارڈس وِلجوئن نے وقت کو پیچھے موڑتے ہوئے شاندار ابتدائی اسپیل کرایا۔ وِلجوئن (۳ /۲۴) نے اپنی رفتار سے جے ایس کے کے بلے بازوں کو پریشان کیا اور پاور پلے کے اندر ہی نیل ٹمرز اور میتھیو ڈی ویلیئرز کو پویلین بھیج دیا۔ اس دوران زخمی کپتان فاف ڈو پلیسی اور رائلی روسو کی غیر موجودگی جے ایس کے کو کافی محسوس ہوئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر بیورن فورٹُوئن اور ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اوٹنیل بارٹمین نے بھی ایک ایک وکٹ لے کر سپر کنگز کو ۴۰/۴ پر پہنچادیا۔ اسٹینڈ ان کپتان جیمز ونس اور ویان ملڈر نے پانچویں وکٹ کے لیے ۵۸؍رنز کی شراکت قائم کرکے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھئے:ہمارے عہد کی بہادر خاتون: پرکاش راج نے سنیتا ولیمز سے ملاقات پر کہا
اگرچہ رائلز کے ایک اور بااثر نوجوان بولر نَکوبانی موکوئینا نے شاندار سلوور بال سے ونس کو چکمہ دیتے ہوئے کلین بولڈ کر دیا اور شراکت داری توڑ دی۔ میچ کے پلیئر آف دی میچ کے چار مضبوط دعویدار بیورن فورٹُوئن، لوہان ڈرَے پریٹوریس، آسا ٹرائب اور ہارڈس وِلجوئن تھے، جن میں بائیں ہاتھ کے اوپنر پریٹوریس نے شائقین کے ووٹوں کا ۵۳؍ فیصد حاصل کر کے ایوارڈ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھئے:جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے انڈر ۱۹؍ ٹیم انڈیا میدان پر اترے گی
ملڈر (۴۱؍رن) نے جے ایس کے کی امیدوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی، لیکن بارٹمین کی شاندار گیند بازی نے ان کی اننگز کا خاتمہ کر کے تمام امیدیں ختم کر دیں۔ اب رائلز جمعہ کی شام کوالیفائر ۲؍میں سن رائزرس ایسٹرن کیپ سے مقابلہ کرنے کے لیے این آئی وَن ساؤتھ کے راستے وانڈرز اسٹیڈیم جائیں گے۔ اس میچ کا فاتح اتوار کو نیولینڈز میں ہونے والے گرینڈ فائنل میں پریٹوریا کیپیٹلز سے مقابلے کے لیے کیپ ٹاؤن جائے گا۔