• Fri, 10 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلسطین اسرائیل ’’امن معاہدہ‘‘ پر دستخط، نافذ

Updated: October 10, 2025, 11:07 AM IST | Gaza

قیدیوں کی رہائی جلد ہو گی، غزہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جشن ، عالمی پیمانے پر خیر مقدم ، اسرائیل سے حملے مستقل طور پر روکنے کا مطالبہ

Israeli soldiers are preparing to withdraw. (PTI)
اسرائیلی فوجی واپسی کی تیاری کررہے ہیں۔(پی ٹی آئی )

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس  نے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں جس کے بعد غزہ سمیت پوری دنیا میں جشن منایا جارہا ہے۔ خود امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  اس معاہدےپر دستخط کا اعلان کیا اور کہا کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے  گرمجوشی کے ساتھ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کے تحت تمام قیدیوں کو جلد رہا کیا جائے گا اور اسرائیلی افواج کو متعین سرحد تک واپس بلایا جائے گا۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ ’یہ ایک مضبوط، مستحکم اور پائیدار امن کی جانب پہلا قدم ہے۔ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ دن امریکہ، اسرائیل اور عرب و مسلم دنیا کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔امریکی صدر نے اس کامیابی پر قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ ٹرمپ کے بقول ان ممالک کی مسلسل سفارتی کوششوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ تھی۔
 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی چار و ناچار  اس معاہدے کو قبول کرنا پڑتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاہدے کو باقاعدہ منظوری دی جائے گی تاکہ اسرائیلی یرغمالوں کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میںکہا کہ یہ ہماری سفارتی کامیابی  ہےکہ  ہمارے تمام قیدی اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔انہوں نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت  اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ  جمعرات سےنافذالعمل ہو گیا۔ مصری وزارت خارجہ نے بھی اس کے نافذ ہونے کی تصدیق کی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK