Inquilab Logo

تھائی لینڈ میں منعقدہ تقریب میں انجمن اسلام اسکول کی طالبات کی شرکت

Updated: April 28, 2024, 8:38 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

انٹرنیشنل کریٹیویٹی اینڈ انوویٹیو ایوارڈ ۲۰۲۴ء کیلئے اسکول کی ۲؍طالبات کے پروجیکٹ کو شامل کیا گیا۔

The students of Anjuman Islam were talking about their project. Photo: INN
انجمن اسلام کی طالبات اپنے پروجیکٹ کے بارے میں بتاتی ہوئیں۔ تصویر : آئی این این

انجمن اسلام سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج کی طالبات نے ایک مرتبہ پھراپنی گوناگوں صلاحیتوں کالوہا منوانے میںکامیابی حاصل کی ہے  اسکول ھٰذا کی ۲؍ طالبات انصاری رشدہ سمیر احمد اور شیخ اُم ہانی شاکر کے تیار کردہ MAGLEV  VERTICA  AXIS WIND TURBINE پروجیکٹ کو تھائی لینڈ کے بینکاک شہر میں منعقدہ ۲؍روزہ انٹرنیشنل کریٹیویٹی اینڈ انوویٹیو ایوارڈ ۲۰۲۴ء کی تقریب میں شامل کیا گیا ہے۔ اپنے پروجیکٹ کو پیش کرنے کیلئے دونوں طالبات تھائی لینڈگئی ہوئی ہیں۔
 واضح رہے کہ مذکورہ تقریب کیلئے عالمی سطح پر صرف ۱۷؍ ممالک کا انتخاب کیا گیاہے جن  میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ ہندوستان سے صرف ۲؍اسکول کےطلبہ کوتقریب میں مدعو کیا گیا ہے جن میں ایک انجمن اسلام سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول اور دوسرا اسکول بنگلور کا ہے۔ بینکاک میں منعقدہ تقریب کو اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ کا تعاون حاصل ہے۔ اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ کے مقاصد میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں ، جدت طرازی، خودکفالت اور مسائل کو حل کرنےکی اہلیت کو پروان چڑھانا شامل ہے۔ تقریب کے شرکاء کو نہ صرف یونائٹیڈ نیشنز ڈیولپمنٹ گولز کے چیلنجز پرخطاب کرنے کا موقع ملے گابلکہ وہ اپنے اختراعی منصوبوںکو بھی بین الاقوامی سطح پر پیش کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، ۲۶؍ ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی
 

تقریب میں مذکورہ طالبات کی شمولیت کو یقینی بنانےمیں متعدد قسم کی تکنیکی دشواریوں کو انجمن اسلام کےصدرڈاکٹرظہیر قاضی نےبڑی خوش اسلوبی سے حل کیا۔ انجمن اسلام ان طالبات کی شاندار کامیابی ، بالخصوص تکنیکی شعبہ میں ہندوستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے پر بے حد خوش اور فخر محسوس کررہاہے۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی کا سفر ۹؍مہینے قبل دہلی سے شروع ہواتھا۔ جب نیتی آیوگ کی جانب سے اکھل بھارتیہ شکشاسماگم سائنسی نمائش کا پرگتی میدان نئی دہلی میں انعقادکیاگیاتھا۔ اس کا افتتاح ۲۹؍جولائی ۲۰۲۳ءکووزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کیاگیاتھا۔ وزیر اعظم نریند رمودی نے اس نمائش میں انجمن اسلام کی طالبات کےمذکورہ پروجیکٹ کو خوب سراہاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK