Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارنب گوسوامی کے متنازع بیان پر پون کھیڑا نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا

Updated: July 08, 2025, 11:50 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف لائیو ٹیلی ویژن پر دئیے گئے ایک بیان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) نے ’آپریشن سیندور‘ کے دوران ’’ملک کے دشمنوں ‘‘ کے حق میں موقف اختیار کیاتھا۔

Arnab Goswami. Photo: INN
ارنب گوسوامی۔ تصویر: آئی این این

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف لائیو ٹیلی ویژن پر دئیے گئے ایک بیان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) نے ’آپریشن سیندور‘ کے دوران ’’ملک کے دشمنوں ‘‘ کے حق میں موقف اختیار کیاتھا۔ پیر کو اس معاملہ پرجسٹس پروشندر کمار کورو نے مختصر سماعت کی۔ پون کھیڑا کے مطابق گوسوامی نے مبینہ طور پر ریپبلک ٹی وی پر ایک نشریات کے دوران اس وقت تضحیک آمیز بیانات دئیے جب ہندوستان پاکستان سے لڑ رہا تھا۔ گوسوامی نے مبینہ طور پر کہا، ’’ابھی تک پارٹی ملک کے دشمن کے ساتھ ہے، اگر آپ کانگریس کے ووٹر ہیں تو کیا آپ بھی ملک کے دشمن ہیں۔ ‘‘ عدالت نے کہا کہ کھیڑا نے اپنی انفرادی حیثیت میں مقدمہ دائر کیا ہے لیکن مبینہ بیان سیاسی جماعت کے خلاف تھا، اس لئے عدالت نے انہیں اپنی شکایت میں ترمیم کرنے کیلئے کہا۔ 
 پون کھیڑا کے وکیل نے کہا کہ وہ درخواست میں ترمیم کریں گے اور فریقین کا ترمیم شدہ میمورنڈم بھی داخل کریں گے۔ دریں اثنا ءسینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی گوسوامی کی طرف سے پیش ہوئے اور کہا کہ انہیں سوٹ کی کاپی نہیں دی گئی ہے۔ جسٹس کورو نے جواب دیا کہ اگر مقدمہ پر سمن جاری کیا جاتا ہے تو عدالت ان کی سماعت کرے گی۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے آپ کو سمن جاری نہیں کیا، آپ کو سمن جاری ہونے کے بعد سنیں گے۔ عدالت نے کہا کہ کھیڑا کی نظرثانی شدہ درخواست دائر کرنے کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ طے کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK