Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی حکومت اور بی جےپی کی پالیسیوں سے تنگ عوام کا تبدیلی کا ارادہ: رابڑی دیوی

Updated: May 24, 2024, 10:52 AM IST | Inquilab News Network | Patna

آرجے ڈی لیڈر نے پھلواری شریف بلاک کے مختلف دیہی علاقوں میں عوامی رابطہ مہم اور روڈ شو کے دور ان عوام سے خطاب کیا۔

Rabri Devi Photo: INN
رابڑی دیوی ۔ تصویر : آئی این این

آرجے ڈی لیڈررابڑی دیوی کے مطابق مودی حکومت اور بی جےپی کی پالیسیوں سے تنگ عوام کاتبدیلی کا ارادہ ہے۔ جمعرات کو پھلواری شریف بلاک کے مختلف دیہی علاقوں میں عوامی رابطہ مہم اور روڈ شو کے دوران ان کا کہناتھا، ’’لوگ نریندر مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں، بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہیں۔ بی جےپی نے ۱۰؍ سال کے اپنے دور اقتدار میں غریبوں اور محروموں کے حقوق کیلئے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام نے مسائل کی بنیاد پر تبدیلی کا ارادہ کر لیا ہے۔ ملک میں تبدیلی کی ہواچل رہی ہے اور اس بار پاٹلی پترا کے لوگوں نے بھی تبدیلی کیلئے ارادہ کر لیا ہے۔ ‘‘
ان کا یہ بھی کہناتھا،’’ ’انڈیا‘ اتحاداور راشٹریہ جنتا دل کو جس طرح سے عوامی حمایت مل رہی ہے، اس سے بی جے پی اور این ڈی اے کے خیمے میں بے چینی اورگھبراہٹ صاف نظرآرہی ہے۔ اسی بے چینی کا نتیجہ ہے کہ مرکزی وزراء اوربی جے پی کی حکومت والی ریاستوں  کے وزرائے اعلیٰ اور بہارکےوزیراعلیٰ سے لے کر وزیراعظم تک سبھی انتخابی مہم میں  لگے ہیں لیکن سب مل کر بھی اکیلے تیجسوی پرساد یادو کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: انتخابات میں پیسہ پانی کی طرح بہانے پر سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو تشویش

رابڑی دیوی نے کہا، ’’ ۱۷؍ماہ کی مہاگٹھ بندھن حکومت کے کام کی ہر جگہ ستائش ہو رہی ہے اور عوام کا بھروسہ آر جے ڈی اور ’انڈیا‘ اتحادکیلئے مضبوط ہوا ہے۔ ‘‘
  آرجے ڈی لیڈر نےکہا، ’’ پاٹلی پترا کے عوام ڈاکٹر میسا بھارتی کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ پاٹلی پترا کےممبر پارلیمنٹ نے۱۰؍سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اور نریندر مودی کی طرح عوام کو صرف جملےبازی کےسہارےدھوکہ دیا ہے۔ ‘‘
 رابڑی دیوی نے یہ بھی کہا، ’’ انڈیااتحادکی سرکار بننے پر۲۴؍عوامی وعدے پورے کئےجائیں گےاور اس کیلئے رکشا بندھن کے دن سے مستحق خواتین کے اکاؤنٹ میں ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ۱۵؍ اگست ۲۰۲۴ء سے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی اوررسوئی گیس ۵۰۰ ؍ روپے اور ۲۰۰؍ روپےیونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے مفاد میں اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ اس طرح کسانوں کی آمدنی دوگنی کی جائے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK