• Wed, 04 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا دُکھ بھولنا آسان نہیں، بنگلہ دیشی کوچ محمد صلاح الدین کا اعتراف

Updated: February 04, 2026, 9:02 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سینئر اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ۲۰۲۶ء سے دستبرداری کے بعد کھلاڑیوں کی ذہنی حالت پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک کھلاڑی کے لیے ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کا حصہ نہ بن پانا ایک ایسا صدمہ ہے جسے ذہن سے جھٹکنا ناممکن حد تک مشکل ہے۔

Salahuddin.Photo:INN
محمد صلاح الدین۔ تصویر:آئی این این

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سینئر اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ۲۰۲۶ء سے دستبرداری کے بعد کھلاڑیوں کی ذہنی حالت پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک کھلاڑی کے لیے ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کا حصہ نہ بن پانا ایک ایسا صدمہ ہے جسے ذہن سے جھٹکنا ناممکن حد تک مشکل ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے ان کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا ہے۔شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہا کہ ہم انسان ہیں، ہمارے اندر دکھ اور درد کے جذبات ہوتے ہیں۔ ورلڈ کپ کا موقع گنوانے کی مایوسی کو مکمل طور پر مٹانا بہت مشکل ہے، کیونکہ ہر کوئی ذہنی طور پر اتنا مضبوط نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں بچت کی مضبوط اور قدیم روایت : مکیش امبانی

کوچ نے اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے مستفیض سے ان کے جذبات پوچھے، تو ان کا جواب تھاکہ ’’جو چلا گیا، سو چلا گیا۔‘‘‘ صلاح الدین کے مطابق، یہ سوچ ایک پروفیشنل کھلاڑی کے لیے بہترین ہے  کیونکہ جو چیز آپ کے اختیار میں نہ ہو، اس پر سوچنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ  نے اپنے ٹاپ ۴۵؍ کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لیے ایک خصوصی ٹی۲۰؍ ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صلاح الدین کا ماننا ہے کہ اگرچہ یہ ورلڈ کپ نہیں ہے، لیکن ملک کے بہترین ۴۵؍ کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ایک ہیلدی کمپیٹیشن   پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:آخری میچ میں بھی سری لنکا شکست سے دوچار،انگلینڈ کا کلین سویپ

اس ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ اسٹار فاسٹ بولر تسکین احمد انجری کی وجہ سے اس مقامی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے، جو ٹیم کے لیے ایک دھچکا ہے۔ کوچ صلاح الدین نے فلسفیانہ انداز میں کہا کہ مستقبل کی فکر کرنے کے بجائے موجودہ حالات میں اپنا بہترین دینا ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیشی ٹیم گزشتہ سال کی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر نتائج دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK