Inquilab Logo

سرکاری اعزاز کےساتھ کلیان سنگھ کےآخری رسومات کی ادائیگی، کئی اہم لیڈروں کی شرکت

Updated: August 24, 2021, 8:23 AM IST | Lucknow

سابق وزیراعلیٰ کے جسد خاکی پر ترنگا کے اوپر بھگوا پرچم رکھنے کی وجہ سے بی جے پی کو تنقیدوں کا سامنا، لوگوں کا سوال، کیا قومی پرچم سے بڑا پارٹی کا پرچم ہے؟

Kalyan Singh`s body being taken to Khaki for the last rites.Picture:PTI
کلیان سنگھ کے جسد خاکی کوآخری رسوم کیلئے لے جاتے ہوئے تصویرپی ٹی آئی

کسی زمانے میں بی جے پی کے اہم لیڈروں میں شمار کئے جانے والے اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی بلندشہر میں گنگا کنارے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم کی ادائیگی کردی گئی۔آخری رسوم کی ادائیگی سے قبل انہیں گارڈآف آنر دیا گیا۔ اس سے قبل سابقہ اعلان کے مطابق کلیان سنگھ کے جسد خاکی کو علی گڑھ سے ان کے آبائی گاؤں منڈولی  کے پاس گنگا کنارے بسے ’نرورا‘ لایا گیا جہاں ان کو آخری وداعی دینے کیلئے ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔  ان میں بی جے پی کے مقامی اور بیرونی لیڈران بھی شامل تھے۔
 علی گڑھ سے نرورا تک راستے بھر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اپنی کار سے پیچھے پیچھے  چلتے رہے۔ نرورا واقع بانسی گھاٹ پر پہنچنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے’کلیان سنگھ امر رہیں‘ کا نعرہ بھی لگایا۔اس موقع پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ سمیت دیگر لیڈروں، وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی وغیرہ نے ان کے جسد خاکی پر گلوں کا نذرانہ پیش کرکے ان سے اپنی عقیدت کااظہار کیا۔
 اس سے قبل بی جے پی کو اُس وقت ہزیمت اور عوامی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا جب کلیان سنگھ کے جسد خاکی پر ترنگا کے اوپر بھگوا پرچم کی موجودگی کی کانگریس لیڈروں نے نشاندہی کی۔ کانگریس کے ایک مقامی لیڈر نے اس کی تصویر ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ ترنگے کی توہین نہیں ہے؟ کیا پارٹی کا پرچم، قومی پرچم سے بڑا ہے؟ ٹویٹر پر اس تصویرکو دیکھنے کے بعد بہت سارے لوگوں نے بی جے پی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK