مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے اپنے یونان کے دورے کے دوران راجدھانی ایتھنز میں یونان کے وزیر ترقی تاکیس تھیوڈوریکاکوس سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
EPAPER
Updated: June 29, 2026, 9:11 PM IST | Athens
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے اپنے یونان کے دورے کے دوران راجدھانی ایتھنز میں یونان کے وزیر ترقی تاکیس تھیوڈوریکاکوس سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے اپنے یونان کے دورے کے دوران راجدھانی ایتھنز میں یونان کے وزیر ترقی تاکیس تھیوڈوریکاکوس سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:جرمن دیوار گرانے کا عزم:پیراگوئے بڑی کامیابی کے لیے پرامید
گوئل نے اس ملاقات کو انتہائی مفیدقرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’’ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون میں توسیع اور سپلائی چین کو مضبوط بنا کر ہندوستان اور یونان کی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی۔دونوں وزراء نے مشترکہ خوشحالی کے لیے مینوفیکچرنگ، اسٹارٹ اپس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
پیوش گوئل گزشتہ ہفتے برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی تجارتی وفد کے ساتھ ایتھنز پہنچے ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی اقتصادی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے، اختراع پر مبنی ترقی کو فروغ دینے اور اہم بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستان کی تجارتی اور سرمایہ کاری سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عرفی جاوید نے ہندو مذہب اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کر دی
دورے کے دوران ہندوستانی وفد ایتھنز اسٹارٹ اپس بزنس انکیوبیٹر کے پروگرام میں بھی شرکت کرے گا، جو نئی نسل کے کاروباری اداروں کی نمائش اور سرحد پار اختراعی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ پیوش گوئل اپنے دورۂ یونان کے دوران ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اے سی سی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جہاں ہندوستان اور یونان کے صنعت کار شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں بنیادی ڈھانچے، ڈجیٹلائزیشن، دفاع، خوراک اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ہندوستانی تجارتی وفد یونان کی ممتاز کمپنیوں کا بھی دورہ کرے گا تاکہ جدید مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں میں تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی روابط کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔