Inquilab Logo

وزیراعظم مودی کی اپنے وزراء کو صلاح ،’’سناتن دھرم پر تنقیدوں کا جواب دیجئے‘‘

Updated: September 07, 2023, 9:05 AM IST | New Delhi

مودی نے کابینہ کی میٹنگ میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ’’ادئے ندھی اسٹالن کی تنقید پر خاموشی مناسب نہیں ہو گی، مناسب جواب دیا جانا ضروری ہے ‘‘

Prime Minister Modi has advised to defend Sanatan Dharma
وزیر اعظم مود ی نےسناتن دھرم کا دفاع کرنے کا مشورہ دیا ہے

سناتن دھرم کے تعلق سے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادئے ندھی اسٹالن کے بیان پر اس وقت بی جے پی اور آر ایس ایس کی جانب سے مسلسل واویلا مچایا جارہا ہے۔ اس بیان پر اب وزیر اعظم مودی نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کابینہ کی ایک میٹنگ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران اپنے تمام ساتھیو ں کو مشورہ دیا کہ ادئے ندھی کے الزامات پر یوں ہی خاموش نہیں رہا جاسکتا ۔ اس معاملے میں مناسب جواب دینا بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سناتن دھرم ملک کے کروڑوں لوگوں کی آستھا کا مرکز ہے اوراس پر ہونے والی تنقیدو ں کا جواب دیا جانا سبھی کا فرض ہے اس لئے مناسب ردعمل ظاہر کرنا ضروری ہے۔
 واضح رہے کہ بدھ کو جی ٹوینٹی کی تیاریوں کے تعلق سےمنعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس  جے شنکر نے تیاریوں کے تعلق سے وزیر اعظم مودی کو ایک پریزینٹیشن پیش کی ۔اس کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نے کچھ مشورے دئیے اور پھر میٹنگ میں غیر رسمی گفتگو شروع ہو گئی جس میں ادئے ندھی اسٹالن کے بیان پر بھی گفتگو ہوئی ۔ اسی درمیان وزیر اعظم نے یہ صلاح دی کہ مناسب جواب دینا جانا بہت ضروری ہےکیوں کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہے۔
 واضح رہے کہ شیو سینا لیڈر پرینکا چترویدی نے سناتن پربی جے پی کی فکر کو ’دکھاوے اور ڈھکوسلے‘ سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف دکھاوا کررہی ہے جبکہ اسے بھی معلوم ہے کہ وہ ادئے ندھی کے بیان کا کوئی توڑ پیش نہیں کرسکے گی۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ اس وقت بی جے پی صرف اور صرف سناتن لفظ کی مارکیٹنگ کررہی ہے۔ اسے اس مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اسے صرف اپنی سیاست چمکانی ہے جس کے لئے وہ اس لفظ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کررہی ہے اور عوام کو فریب دینے میں مصروف ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK