ممبئی پولیس نے اتوار کوباندرہ( ویسٹ) کے کارٹر روڈ پر جمع ہونے والے ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا جو دہلی میں حراست میں لئے گئے یا گرفتار کئےگئے سوربھ داس، آشوتوش رنکا اور دیگر مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ’ترنگا ریلی‘ میں شرکت کرنے آئے تھے۔
EPAPER
Updated: October 19, 2026, 3:52 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ممبئی پولیس نے اتوار کوباندرہ( ویسٹ) کے کارٹر روڈ پر جمع ہونے والے ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا جو دہلی میں حراست میں لئے گئے یا گرفتار کئےگئے سوربھ داس، آشوتوش رنکا اور دیگر مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ’ترنگا ریلی‘ میں شرکت کرنے آئے تھے۔
ممبئی پولیس نے اتوار کوباندرہ( ویسٹ) کے کارٹر روڈ پر جمع ہونے والے ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا جو دہلی میں حراست میں لئے گئے یا گرفتار کئےگئے سوربھ داس، آشوتوش رنکا اور دیگر مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ’ترنگا ریلی‘ میں شرکت کرنے آئے تھے۔ پولیس نے احتجاج کے مقام پر پہنچنے والے افراد کو حراست میں لے لیا جس کی وجہ سے یہ مارچ زور نہ پکڑ سکا اور وہاں۱۰۰؍ سے بھی کم افرادجمع ہو سکے۔
ممبئی پولیس نے اس مارچ کے لئے اجازت نہیں دی تھی۔ اس کے باوجود، ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی )کے کچھ حامی مظاہرے میں شرکت کیلئے کارٹر روڈ پہنچے۔ پولیس نے کارٹر روڈ پر پہنچنے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا، جبکہ اطلاعات کے مطابق کچھ افراد کو ’ہاؤس اریسٹ‘ (گھر میں نظر بند) بھی کیا گیا۔ اداکار امین حاجی بھی ان افراد میں شامل تھے جنہیں کارٹر روڈ پر مظاہرے میں شرکت کے لئے پہنچنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ڈکلیئریشن میں رسید اور اکنالج وغیرہ نہ دینے کی ووٹروں کی شکایت
انجلی دمانیہ کو حراست میں لینے کا ویڈیو جاری
سماجی کارکن اور ’عام آدمی پارٹی‘کی لیڈرانجلی دمانیہ کو بھی پولیس نے ’کھار سب وے‘ کے قریب اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ سی جے پی کی کے احتجاج میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں۔ اس ضمن میں انجلی دمانیہ نے ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ ترنگا ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں اور کنال کو کھار سب وے میں حراست میں لے لیا ہے۔ویڈیو میں انجلی نے بتایاکہ پولیس اہلکار یونیفارم میںبھی نہیں ہیں اور اپنا نام بھی نہیں بتا رہے ہیں۔