• Mon, 19 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈکلیئریشن میں رسید اور اکنالج وغیرہ نہ دینے کی ووٹروں کی شکایت

Updated: October 19, 2026, 3:47 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

مختلف علاقوں کےبی ایل اوز نے اعتراض کو درست بتایا مگر ان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے کوئی انتظام کیا ہے اور نہ ہی ہدایت دی ہے تو ہم کہاں سے دیں؟

Filling out a BLO form in an area of ​​Mumbai. Photo: INN
ممبئی کے ایک علاقےمیں بی ایل او فارم پر کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایس آئی آر کی آڑ میں کاٹے جانے والے ناموں کی مخالفت اور گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ نئی نئی شکایات مل رہی ہیں۔ ڈسکریپنسی اور پروجنی (منطقی تضاد ) میں شامل ووٹروں سے ڈکلیئریشن تو لیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ضروری دستاویزات بھی جمع کرائے جارہے ہیں جبکہ وہ ایس آئی آر کا فارم بھر چکے ہیں مگر مضحکہ خیز یہ ہے کہ اس کا اکنالج یا کوئی رسید نہیں دی جارہی ہے جو ووٹر کے پاس ثبوت کے طور پر رہے اور ضرورت پڑنے پر وہ پیش کرسکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مسافر خانہ علاقے میں پانی کی شدید قلت سے زبردست پریشانی

اس تعلق سے مالونی ملاڈ میں بی ایل اے بھولا یادو نے بی ایل او سے اس پر اعتراض کیا تو بی ایل او کا جواب تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسا کوئی نظم نہیں کیا گیا ہے تو ہم کیا کریں، ویسے یہ صحیح ہے کہ کوئی نہ کوئی ثبوت تو ملنا چاہئے جسے ووٹر ضرورت پڑنے پر دکھا سکے۔انقلاب نے اس تعلق سے مالونی کے علاوہ دیگر علاقوں گوونڈی، چیتا کیمپ اور باندرہ وغیرہ علاقوں میں معلوم کیا تو یہاں بھی بی ایل او اور بی ایل اے نے یہی بتایا اور یہ اعتراف بھی کیا کہ اعتراض درست ہے مگر انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے اس لئے وہ مجبور ہیں۔ ویسے بی ایل او نے اپنے طور یہ یقین دلایا کہ فارم صحیح طریقے سے اپ لوڈ کئے جارہے ہیں، ووٹروں کے نام محفوظ رہیں گے۔بعض بی ایل او نے بتایا کہ وہ ازخود ایسے ووٹروں سے دستاویزات کے دو سیٹ منگواتے ہیں ، ایک پر دستخط کرکے ووٹر کو دے دیتے ہیں تاکہ اس کے پاس ثبوت رہے کہ اس نے دستاویز دیا تھا۔ کچھ بی ایل او کا کہنا تھا کہ ڈکلیئریشن میں غلطی کا احتمال نہ رہے اسی بناء پر بی ایل او فارم بھرتے ہیں مگر یہ سب باتیں بھی رسید نہ دینے کا جواز نہیں ہوسکتیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK