Inquilab Logo

بڑے پیمانے پر حج کے کوریج کی تیاری، خصوصی انتظامات

Updated: June 26, 2023, 1:36 PM IST | Mecca

حج کے روح پر ور مناظر کو کیمر وں میں قید کرنے کیلئے دنیا بھر کے صحافی سعودی عرب میں موجود

Journalist engaged in Hajj coverage in Saudi Arabia. (Photo: SPA)
سعودی عرب میں حج کوریج میںمصروف صحافی ۔ ( تصویر : ایس پی اے)

سعودی عرب میں حج  کے بڑےپیمانے پر کوریج  کی تیاری کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میںسعودی حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئےہیں۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق ان دنوں سعودی عرب میں مختلف ممالک کے صحافی جمع ہےجن میں اہم  اخبارات  ، ٹی وی چینلز، نیوز ایجنسیز  اور   ویب پورٹلز کے خصوصی نمائندے ،  فوٹوگرافر اور  رپورٹر شامل ہیں ۔ ان کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی  انتظامات کئے گئےہیں۔ 
  سعودی خبر رساں ایجنسی ’ ایس پی اے ‘ مطابق ’دی جنرل کمیشن فار آڈیوویژول  میڈیا‘ (جی سی اے ایم ) حج کوریج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔  اس نے  حج کے کوریج کیلئے  مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کیلئے اجازت نامے جاری کئے اور انہیں خبر آسانی سے بھیجنے کیلئے  بھی سہولت فراہم کی ہے۔  حج کوریج کیلئے’ علام  پلیٹ فارم ‘  تیار کیا گیا ہے جہاں سے حج کے روح پرو ر مناظربر اہ راست نشر کئے جائیں گے اور انہیں کیمروں میںقیدکرنے کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔  جی سی اے ایم نے بتایا،’’  اب تک حج کوریج کیلئے قائم خصوصی ’علام پلیٹ فارم ‘  کو ۳۵۰؍ سےز ائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے تحت انہیں حج کوریج کی اجازت اور اس کی سہولت دی جائے گی۔  اب تک  ۱۲؍ سو میڈیا عملہ ، ۱۸؍ ٹی وی چینلز ، ۲۵؍ میڈیا ادارے ، ۱۳؍ ریڈیو اسٹیشنز، ۵۲؍ اخبارات اور ۵۲؍ بین الاقوامی ایجنسیوں کو کوریج کی اجازت  دی گئی ہے۔  جی سی اے ایم کے مطابق اس کا مقصد دنیا کو حجاج کرام کے تجربات سے آگاہ کرنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK