Inquilab Logo

وزیر اعظم ایک ’’سپر اسپریڈر‘‘،اور کووڈ کی دوسری لہر کے ذمہ دار ہیں: نوجوت دہیہیا

Updated: April 29, 2021, 4:33 PM IST | New Delhi

انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے قومی نائب صدر ڈاکٹر نوجوت دہیہیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک ’’ سپر اسپریڈر ‘‘ قرار دیتے ہوئےکووڈ ١٩ کی دوسری لہر کا ذمہ دارٹھہرایا ہے۔

Narendra Modi (Pic:INN)
(نریندر مودی (۔تصویر :آئی این این

انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے قومی نائب صدر ڈاکٹر نوجوت دہیہیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک ’’ سپر اسپریڈر ‘‘ قرار دیتے ہوئےکووڈ ١٩ کی دوسری لہر کا ذمہ دارٹھہرایا ہے۔ ڈاکٹر نوجوت نے ٹریبیون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرچہ طبی طبقے کے ماہرین لوگوں کو کووڈ کے لازمی اصولوں کو سمجھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب ملک کے وزیر اعظم مودی ان تمام اصولوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اور بڑی سیاسی ریلیوں سے خطاب کرنے میں کوئی پس و پیش نہیں کررہے ہیں۔ آئی ایم اے کے ایک اور اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ صحت کے بحران کی شدت کے باوجود ، مغربی بنگال میں انتخابی جلسے اور ہریدوار میں کمبھ میلے جیسے مذہبی اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا ، جس سے مودی کی زیرقیادت یونین حکومت نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کےلئے جو اقدامات کئے ہیں ان پر سوال اٹھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل آکسیجن کی کمی ملک کے ہر حصے میں ہزاروں مریضوں کی ہلاکت کی وجہ بن گئی ہے،آکسیجن کے انسٹال کرنے کے متعدد منصوبے ابھی تک کلیئرنس کے لئے مرکزی حکومت کے پاس زیر التوا ہیں ،موجودہ وقت میں یہ مودی حکومت کی سب سے اہم ضرورت ہونی چاہئے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے ٹریبیون کو بتایا کہ وبائی امراض کا اثر پورے ملک میں واضح طور پر نظر آرہا ہے جس میں ملک کے تقریباً ہر شہر میں اسپتالوں کے باہر ایمبولینس کی لمبی قطاریں اور شمشان گھاٹوں میں آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لاشوں کا انبار دیکھا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں اداروں نے بھی مودی اور ان کی حکومت کی ہندوستان میں کووڈ-١٩ کی دوسری لہر کو سنبھالنے کی شدید تنقید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK