Inquilab Logo

وزیراعظم مودی نے مالدیپ کے صدر اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی

Updated: April 10, 2024, 9:01 PM IST | Malé

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے صدر معزو اور ان کی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کی ثقافت اورمشترکہ روایات کو بھی اجاگر کیا، ساتھ ہی پر امن دنیا کی تعمیر کی خواہش اظہار کیا۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیراعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو حکومت اور جزیرہ نما ملک کے عوام کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی روابط کو بھی اجاگر کیا۔ 
وزیر اعظم مودی نے پیغام دیا کہ ’’جب ہم عید الفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں، دنیا بھر کے لوگوں کو ہمدردی، بھائی چارے اور اتحاد کی اقدار کی یاد دلائی جاتی ہے، جو ایک پرامن اوربہتر دنیا کی تعمیر کیلئے ضروری ہیں جس کی ہم سب خواہش رکھتے ہیں۔ ‘‘
ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم @ نریندر مودی نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معزو اور جمہوریہ مالدیپ کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی۔ ‘‘
ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات فی الوقت کشیدہ ہیں کیونکہ معزو، جنہیں بڑے پیمانے پر ایک چین نواز رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے، نومبر میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے انتخابی وعدہ کا اعادہ کیا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک سے ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو نکال دیں گے۔ 
واضح رہے کہ مالدیپ میں ہوا بازی کے تین پلیٹ فارمز پر ۸۸؍ہندوستانی فوجی اہلکار تھے۔ جبکہ ۲۶؍ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی پہلی کھیپ کوعوامی اہلکاروں سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 
مالدیپ بحر ہند میں ہندوستان کا کلیدی سمندری پڑوسی ہے اور (خطے میں سب کیلئے سلامتی اور ترقی) مودی حکومت کی `پڑوسی کو اولیت پالیسی جیسے اقدامات میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK