Inquilab Logo Happiest Places to Work

قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس میں داخلہ کیلئے چھپے ہوئے پاس بند!

Updated: June 21, 2026, 2:23 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

اب چہرے کی تصدیق کے نظام کے ذریعے ہی داخلہ ملے گا۔ ودھان بھون کےافسران نے یقین دلایا ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

A face scanning machine is being installed at the gate of Vidhan Bhavan. Photo: INN
ودھان بھون کے گیٹ پر فیس اسکینگ مشین نصب کی جارہی ہے۔ تصویر :آئی این این

گزشتہ اسمبلی کے اجلاس میں داخلہ کارڈ کی فروخت اور بلا اجازت پاس جاری کئے گئے تھے، اس طرح کے معالات پر روک لگانے پیر ۲۲؍ جون سے ممبئی کے ودھان بھون میں شروع ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون چھپے ہوئے داخلہ پاس کو بند کر دیا گیا ہےاور چہرے کی اسکیننگ (فیس ری کاگنیشن سسٹم)کے ذریعے ہی داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی بار ایسا ہو رہا کہ جب ودھان بھون میں داخلے کیلئے کوئی شائع کیا گیا فوٹو پاس کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔ داخلہ کیلئے پریذائیڈنگ افسر، وزیر اعلیٰ سے لے کر افسروں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ، ملازمین، اور وزیٹرس کیلئے ’چہرے کی تصدیق کا نظام‘ اپنایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیاگیا جس کی صدارت قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے اور قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر نے کی۔ ودھان بھون کے افسران نے یقین دلایا ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: پانی کی قلت سے تعمیراتی کام متاثر ہونے کا خدشہ

مانسون اجلاس کے دوران ودھان بھون کے احاطے میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور جانچ کے معاملے میں حفاظتی نظام کو آسان بنانے کیلئے اس مانسون سیشن میں پرنٹ شدہ ایڈمٹ کارڈ کے بجائے’’چہرے کی تصدیق کا نظام‘‘ لاگو کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ، وزراء، وزرائے مملکت اور دیگر تمام متعلقہ ادارے، رپورٹنگ کیلئے آنے والے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندے، آئی اے ایس، آئی پی ایس اور دیگر تمام افسران اور ملازمین، سیکرٹریز، اسپیشل ڈیوٹی آفیسرز، تمام ذاتی معاونین کو قانون ساز سیکرٹریٹ نے مطلع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ودھان بھون سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ای آفس سسٹم کے ذریعے آن لائن معلومات بھیجنے اور ای میل کے ذریعے ضروری معلومات حاصل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یہ کام ۲۱؍جون کواتوار کی تعطیل میں بھی جاری رہے گا۔ 
اس ضمن میں مہاراشٹر قانون ساز سیکریٹریٹ کی طرف سے ایک تفصیلی سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔ لیجسلیٹو سیکریٹریٹ نے بھی سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نئے داخلہ پاس سسٹم کو قبول کریں اور سیکوریٹی سسٹم کے ساتھ تعاون کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK