سینٹرل ڈپازٹری سروسز کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف پی آئی نے جون کے پہلے تین ہفتوں میں اکویٹی میں ۶۰۴۷۱؍ کروڑ روپے کی خالص فروخت کی ہے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai
سینٹرل ڈپازٹری سروسز کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف پی آئی نے جون کے پہلے تین ہفتوں میں اکویٹی میں ۶۰۴۷۱؍ کروڑ روپے کی خالص فروخت کی ہے۔
غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے جون میں اب تک ہندوستانی سرمایہ مارکیٹ سے ۳۱۱۰۵؍ کروڑ روپے کی خالص نکاسی کی ہے جس میں اکیلے اکویٹی میں ان کی سرمایہ کاری ۴۷ء۶۰؍ہزار کروڑ روپے کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایران کا ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
سینٹرل ڈپازٹری سروسز کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف پی آئی نے جون کے پہلے تین ہفتوں میں اکویٹی میں ۶۰۴۷۱؍ کروڑ روپے کی خالص فروخت کی ہے۔ خالص فروخت بازار میں لگائے گئے پیسے اور نکالے گئے پیسے کا فرق ہے۔ اکویٹی کے علاوہ میوچوئل فنڈز میں بھی ایف پی آئی سرمایہ کاری ۱۲۸؍ کروڑ روپے کم ہوئی ہے۔ ہائبرڈ آلات سے ایف پی آئی نے ۱۴۱۹؍ کروڑ روپے کی خالص نکاسی کی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس اور طریقہ کار کے قوانین میں تبدیلی کے بعد ڈیٹ (قرض بازار) میں ایف پی آئی سرمایہ کاری میں اچھی تیزی آئی ہے۔ اس میں انہوں نے خالص طور پر ۳۰۹۱۳؍کروڑ روپے کی خریداری کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں تقریباً ۱۱۹۵۳؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری گزشتہ ہفتے ہی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم میں چھیڑ چھاڑ کو محبت سمجھا جاتا تھا، آج ایسا کرنے والا جیل پہنچ جائے گا: مدھو
یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے جب ہندوستانی مارکیٹ میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے فروخت کی ہے۔ اس سے پہلے مئی میں انہوں نے ۲۹۹۱۹؍کروڑ روپے، اپریل میں ۷۰۷۸۶؍ کروڑ روپے اور مارچ میں ۱۲۶۹۹۱؍ کروڑ روپے کی نکاسی کی تھی۔ اس سال جنوری سے اب تک ایف پی آئی مارکیٹ میں ۲۵۰۰۲۵؍ کروڑ روپے کی خالص فروخت کر چکے ہیں۔ اس میں اکویٹی اور میوچوئل فنڈز سے انہوں نے خالص نکاسی کی ہے جبکہ ڈیٹ میں انہوں نے پیسہ لگایا ہے۔