Inquilab Logo

پرینکا گاندھی کا الزام، بی جے پی آئین کو مضبوط کرنیوالے سبھی راستے بند کررہی ہے

Updated: May 02, 2024, 10:08 AM IST | Guwahati

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کیلئے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ بدھ کو وہ آسام کے ڈھبری لوک سبھا حلقے میں تھیں جہاں مودی حکومت کے ساتھ ہی انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا شرما حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔

Before addressing a rally in Assam, Priyanka Gandhi made a road appearance
آسام میں ریلی سے خطاب کرنے سے قبل پرینکا گاندھی نے ایک روڈ شوبھی کیا

نگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کیلئے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ بدھ کو وہ آسام کے ڈھبری لوک سبھاحلقے میں تھیں جہاںمودی حکومت کے ساتھ  ہی انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا شرما حکومت کو بھی انہوں نے نشانہ بنایا۔ انہوں نے ان دونوں حکومتوںکی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو روشناس کرایا اور الزام لگایا کہ بی جے پی آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کر رہی ہے۔
 ڈھبری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر کئی الزام عائد کئے اور عوام سے کہا کہ انھیں اقتدار سے بے دخل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ حکومت پوری طرح سے اپنے مفادات پر توجہ دیتی ہے۔ ان کا دھیان اس بات پر ہے کہ کمائی کیسے ہو؟ انھیں عوام کی پریشانیوں کی فکر نہیں ہے۔ آج بے روزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔۷۰؍ کروڑ لوگ بے روزگار ہیں، لیکن حکومت کی توجہ اس طرف نہیں ہے۔‘‘
 آسام حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’آسام میں مافیاؤں کا راج چل رہا ہے۔ جب آپ کے وزیر اعلیٰ کانگریس پارٹی میں تھے تو ان کے خلاف سنگین الزام لگائے گئے تھے۔ بی جے پی میں جاتے ہی ان پر لگے سبھی الزامات دھل گئے۔ بی جے پی نے ایک واشنگ مشین تیار کی ہے جہاں بدعنوان لوگوں کو ڈال کر صاف کر دیا جاتا ہے۔ اس چیز کا سب سے پہلا تجربہ انھوں نے آپ کے وزیر اعلیٰ (ہیمنت بسوا شرما)  پر کیا۔‘‘ پرینکا نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایسی زمین ہے جہاں سے پورے ملک کو یہ پیغام جاتا ہے کہ پورا ملک ایک کنبہ ہے اور اس ملک کیلئے ہم سب متحد ہو کر لڑیں گے۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’آپ آسام کے وزیر اعلیٰ کا موازنہ کانگریس کے وزرائے اعلیٰ سے کر کے دیکھئے۔ جب آپ تلنگانہ اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے پوچھیں گے کہ کیا ہو رہا ہے، تو وہ بتائیں گے کہ ہم کانگریس کی گارنٹیوں کو پورا کر رہے ہیں۔ دوسری طرف آپ آسام میں دیکھئے، جہاں مافیاؤں کا راج چل رہا ہے۔‘‘
 راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اور ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’راہل جی نے دو یاترائیں نکالیں۔ یاترا کا مقصد لوگوں کو پیغام دینا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے، ہم ایک ہیں۔ چاہے کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے، راہل جی صرف سچ بولتے ہیں اور سچائی کے راستے پر ہی چلتے ہیں۔ سچائی کی روایت، ہمارے ملک کی روایت ہے۔ مہاتما گاندھی جی بھی سچائی کی راہ پر چلے تھے۔ ہماری تحریک آزادی کی بنیاد بھی سچائی اور عوام کی خدمت تھی۔‘‘
 بی جے پی حکومت میں ہندوستانی آئین کو درپیش خطرہ کے بارے میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’آج ملک میں جیسی سیاست چل رہی ہے، اسے آپ کو گہرائی سے سمجھنا پڑے گا۔ ایک زمانہ میں میڈیا عوام کی نمائندگی کرتی تھی، اقتدار سے سوال کیا جا سکتا تھا لیکن آج سبھی ادارے ایک پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ چاہے وہ میڈیا ہو یا الیکشن کمیشن۔ آج جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کئے جا رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’آج بی جے پی لیڈران آئین کو بدلنے کی بات کر رہے ہیں۔ آئین نے آپ کو ووٹ دینے کا حق دیا، آئین نے آپ کو مساوات کا حق دیا، آئین آپ کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ آئین بی جے پی کا نہیں جو وہ بدل دیں گے۔ یہ آئین اس ملک کا ہے، آپ کا ہے۔ اسے کوئی نہیں بدل سکتا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK