Inquilab Logo

مودی کے دورہ ٔوارانسی کےایک دن بعد پرینکا کی آج لکھنوآمد

Updated: July 16, 2021, 1:04 PM IST | Agency | Lucknow

کانگریس جنرل سیکریٹری اور یو پی انچارج ۲۰۲۲ء اسمبلی انتخابات سے متعلق مضبوط سیاسی حکمت عملی تیار کریں گی اور کارکنوں کو حوصلہ دیں گی

Priyanka Gandhi.Picture:INN
کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی۔۔تصویر :آئی این این

وزیر اعظم مودی کے دورۂ وارانسی کے ایک دن بعد آج( جمعہ کو) پرینکا گاندھی یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ کا دورہ کریں گی۔ اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے کانگریس کی سیاسی حکمت عملی کو نیارخ دینے اور کارکنوں میں حوصلہ دینے کے ارادے سے کانگریس جنرل سیکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا آج ( جمعہ کو) لکھنؤ پہنچیں گی۔ واڈرا دوپہر ۱۲؍بجے اموسی ا یئر پورٹ پر پہنچیں گی جہاں سے وہ عالم باغ، چار باغ، کے کے سی، برلنگٹن چوراہا، باپو بھون، اسمبلی کے راستے جی پی او پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی پر گلپوشی کریں گی۔ بعد میں کانگریس جنرل سیکریٹری پارٹی کے ریاستی دفتر پر ریاستی مجلس عاملہ،پارٹی کے ذمہ داروں اور ضلع شہر صدور کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ اس کے بعد مختلف کسانوں یونینوں کے ذمہ داروں  سے ملاقات کریں گی۔ دورے کے دوسرے دن۱۷؍جولائی کو واڈرا امیٹھی اور رائے بریلی کے بلاک کانگریس صدر سےملاقات کریں گی۔ اس کے بعد تقرر گھپلہ، زیرالتواء ملازمتیں، مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ اوربے روزگار منچ کے عہدیدروں  سے ملاقات کریں گی۔ پرینکا  کانگریس کے سابق ا راکین پارلیمنٹ، سابق ایم ایل اے نیز سابق ضلع  اور شہر صدر کے ساتھ ساتھ سیل کے صدور، نومنتخب ضلع پنچایت اراکین  اور بلاک پرمکھوں  سے بھی ملاقات کریں گی۔اس سے پہلےپرینکا واڈرا کا ممکنہپروگرام۱۴؍جولائی کو تھا جسے  موخر کر کے۱۶؍جولائی کردیا گیا ہے۔پرینکا نے گزشتہ دنوں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پارٹی عہدیداروں کے تربیتی کیمپ سے خطاب کیا تھا اور اسمبلی انتخاب کی تیاری میں  جی جان سے مصروف ہونے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں تنظیم  اور کارکنوں کے نظریا ت کو  ترجیح دینے کی وکالت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK