• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سالگرہ کے دن سونیا گاندھی کو نوٹس ملنے پر پرینکا کا جواب، الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد بتایا

Updated: December 10, 2025, 1:09 AM IST | New Delhi

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اپنی ماں سونیا گاندھی کے خلاف شہریت حاصل کرنے سے پہلے ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرنے کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی ملک کی خدمت کی ہے،

Sonia Gandhi`s birthday party was celebrated simply, with many MPs from the `India` alliance participating.
سونیا گاندھی کی سالگرہ کی تقریب سادگی سے منائی گئی جس میں ’انڈیا‘ اتحاد کے کئی اراکین پارلیمان شریک رہے

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اپنی ماں سونیا گاندھی کے خلاف شہریت حاصل کرنے سے پہلے ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرنے کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی ملک کی خدمت کی ہے، لیکن اس مرحلے پر انہیں غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ ۹؍ دسمبر کو سونیا گاندھی کی سالگرہ ہے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی آفس میں ان کی سالگرہ منائی گئی۔ بعد ازاں وزیراعظم مودی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد دی اور ان کی صحت مند اور طویل زندگی کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔
  اس کے بعد پرینکا گاندھی نےنامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی نے شہری بننے کے بعد ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوںنے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ان کے پاس کیا ثبوت ہے؟ یہ الزام بالکل جھوٹا ہے۔ انہوں نے شہری بننے کے بعد ہی ووٹ دیا۔‘‘ اس سوال پر کہ ان کے خلاف یہ’الزامات‘ کیوں لگائے جا رہے ہیں، پرینکا نے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ وہ ان کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔ وہ۸۰؍ سال کی ہونے والی ہیں۔ انہوں نے ساری زندگی ملک کی خدمت کی ہے۔ اس عمر میں، انہیں ان کے خلاف ایسا کرنے سے باز آنا چاہئے۔‘‘ 
 واضح رہے کہ دہلی کی ایک عدالت نے اس سلسلے میں سونیا گاندھی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ۱۹۸۰ء میں نئی دہلی کی ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کیا تھا جبکہ انہیں ۱۹۸۳ء میں شہریت دی گئی تھی جو کہ قانون کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK