Inquilab Logo

مساجدیا کھلے مقامات پرعیدالفطرکی نمازپرپابندی

Updated: May 12, 2021, 8:32 AM IST | saeed ahmed khan | Mumbai

وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری۔ مالونی پولیس اسٹیشن میںمیٹنگ کے دوران عیدکی نمازکی اجازت کا مطالبہ کیاگیا لیکن پولیس افسر نے حکومت کی ہدایات کا حوالہ دیا ۔ تھانےپال گھرضلع دیہی مسلم فلاحی تنظیم کے ذمہ دارنے بھی وزیراعلیٰ کومکتوب روانہ کرکے عید کی نمازکی ادائیگی کیلئے نصف گھنٹے کی مہلت مانگی

Police officers explain guidelines for Eid-ul-Fitr prayers at a meeting at Maloni police station. Picture:Inquilab
مالونی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ میٹنگ میں پولیس افسران عیدالفطرکی نماز سے متعلق گائیڈلائن بتاتے ہوئےتصویر: انقلاب

: رمضان المبارک میںتراویح ، جمعہ اورجمعۃ الوداع میں مسلمانوں نےحکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی گائیڈ لائن پر پوری طرح سے عمل کیا لیکن نماز عیدالفطر کے لئے یہ کوشش کی جارہی تھی کہ حکومت تھوڑی دیر کی مہلت دے دے تاکہ رب العالمین کی بارگاہ میں اس کے بندے پیشانی ٹیک کراپنے خالق ومالک کاشکر ادا کرسکیں۔  تاہم حکومت کی جانب سے اس تعلق سے منگل کو گائیڈلائن جاری کرتے ہوئے مساجد اور کھلے مقامات پر عیدالفطر کی نماز پر  پابندی عائد کردی گئی ہے۔
 مالونی پولیس اسٹیشن میںسینئرانسپکٹر شیکھربھالے راؤ کی جانب سے ٹرسٹیان مساجد کی میٹنگ بلائی گئی جس میں  شریک مولانا نوشادصدیقی (جامعہ عربیہ منہاج السنہ ) نے کہاکہ ساری پابندیوں پرعمل کیاگیا اورکیا جارہا ہے لیکن کم ازکم عیدالفطر کی نمازکی ادائیگی کی تو اجازت دی جائے تاکہ مسلمان عیدالفطر کی نماز ادا کرسکیں۔ اس کی تائید ایک مسجد کے ٹرسٹی محمداسلم قریشی نے بھی کی ۔اس دوران جامع مسجد کے صدرمحمداجمل خان نے عیدکی نمازکی اجازت دینے کے ساتھ دودھ اوردیگرضروری اشیاء کی فراہمی کےسلسلے میںبھی پولیس کی توجہ مبذول کروائی کہ اس میںکوئی رکاوٹ یا کسی قسم کی سختی نہ ہوکیونکہ شیرخرمہ کے لئے دودھ کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
 ان مطالبات پرسینئرانسپکٹر نے کوئی سخت رویہ یا انداز تو نہیںاپنایا البتہ یہ کہا کہ ’’ہمیں اوپر سے جوآدیش دیا گیا ہے،  اسے ہمیں آپ لوگوں کوبتانا ہے اورہم اس کے آگے کچھ نہیں کرسکتے ،ویسے بھی یہاں ذمہ دار اورسمجھ دار لوگ موجود ہیںجو حالات کی نزاکت کو اچھی طرح محسوس کرتے ہیں۔‘‘
 دریں اثناء تھانے پال گھر ضلع دیہی مسلم فلاحی تنظیم کے ذمہ دار صغیراحمدڈانگے(سابق ڈپٹی میئروسئی ویرار میونسپل کارپوریشن ) نےاس سلسلے میںوزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کومکتوب روانہ کیا اورمطالبہ کرتےہوئے کہا کہ کووڈ ۱۹؍ کےحالات سے ہم سب واقف ہیں اورپابندیوں کا اہتمام بھی کررہے ہیںلیکن عیدالفطر میںمسلمانوں کو نمازعیدکی ادائیگی کیلئے محض نصف گھنٹے کی ہی اجازت دی جائے تاکہ ہم رب کی بارگاہ میںشکرانہ ادا کرسکیں۔ حکومت ہمارے اس مطالبے پر غور کرے۔

eid namaz Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK