Inquilab Logo

سیوڑی اسٹیشن پرطالبات کی صفائی مہم ریلوے کا سوچتا ابھیان ۳۰؍ ستمبرتک جاری رہے گا

Updated: September 17, 2021, 9:43 AM IST | Kazim Shaikh

ایس این ڈی ٹی کالج ماٹونگا کی ۲۰؍ طالبات اور ٹیچروں نے پلے کارڈز او ر بینرس کے ساتھ یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ ہم نہ گندگی کریں گے اور نہ ہی دوسروں کوکرنے دیں گے ۔ پورے ریلوے اسٹیشن پر صاف صفائی سے متعلق اسٹیکر س بھی چسپاں کئے

Students, teachers and station manager NK Sinha during the clean-up operation at Sewri station.Picture:Inquilab
سیوڑی اسٹیشن پر طالبات ، اساتذہ اور اسٹیشن منیجر این کے سنہا صفائی مہم کے دوران ۔ تصویر انقلاب

ہر سال پورے ملک میں محکمۂ ریلوے کی جانب سے صاف صفائی کیلئے  ریلوے اسٹیشنوں پر   ۱۶؍ سے ۳۰؍ ستمبر تک  ’سوچھتا   ابھیان ‘ چلایا جاتا ہے ۔ اسی کے تحت  جمعرات کی دوپہر ۱۲؍بجے سے ایک بجے تک سیوڑی ریلوے اسٹیشن پر ایس این ڈی ٹی کالج ماٹونگا کی طالبات اور اساتذہ نے پلیٹ فارم پر صفائی سے متعلق نعروں والے بینرس اور پلے کارڈ ز لے کرمسافروں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ اگر صحتمندرہنا ہے تو ہم کو ہر جگہ پر صاف صفائی کا خیال رکھنا ہوگا ۔ اسی دوران طالبات ، اساتذہ اور ریلوے اسٹیشن کے منیجر نے  عہد لیا کہ ہم ریلوے اسٹیشن پر نہ تو گندگی پھیلائیں گے اورنہ ہی  لوگوں کو گندگی پھیلانے دیں گے ۔ 
  ہاربر لائن  کے سیوڑی اسٹیشن کے پلیٹ فارم  نمبر ایک  پر تقریباً ۲۰؍ طالبات اور ۳؍ ٹیچروں نے دیواروں پر صاف صفائی سے متعلق ۱۰۰؍ سے زائد  الگ الگ  سلوگن والے اسٹیکر لگائے ۔ وہ اپنے ہاتھوں میں بینرس اور پلے کارڈز بھی لئے ہوئے تھے  ۔  اسی دوران سیوڑی ریلوے اسٹیشن کے منیجر این کے سنہا کی رہنمائی میں طالبات نے پورے ریلوے اسٹیشن پرایک ساتھ مل کر ہاتھوں میں  بینر اور پلے کارڈ   لے کر مسافروں میں  صفائی ابھیان  کے تحت ’ایک قدم سوچھتا کی طرف‘ بڑھاتے ہوئے ریلوے پلیٹ فارم نمبر ایک  پر عہد لیا کہ ’ میں آج جو عہد لے رہاہوں، وہ دوسرے ۱۰۰؍افراد کو بھی  دلاؤں گا ۔ وہ بھی میری طرح صفائی کیلئے ۱۰۰؍ گھنٹے  دیں، اس کیلئے کوشش کروں گا ۔ مجھے معلوم ہے کہ سوچھتا کی طرف بڑھایا گیا میرا ایک قدم پورے ملک کو صاف رکھنے میں مدد کرے گا ۔‘
  یادرہے کہ یہ وہی سیوڑی  ریلوے اسٹیشن ہے جہاں کے اسٹیشن منیجر کو صفائی  رکھنے کے  معاملے میں ریاست کے گورنر  کے ہاتھوں ممبئی رتن کا ایوارڈ دیا گیا ہے اور اب تک بہت سارے ایوارڈ کے ساتھ ہی  سینٹرل ریلوے کے  ڈی آر ایم کے ہاتھوں ساتواں ایوارڈ بھی دیا جارہا ہے ۔
 اس سلسلے میں اسٹیشن منیجر این کے سنہا نے انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس صفائی ابھیان کو کامیاب بنانے میں ریلوے اسٹیشن کے بہت سارے ملازمین کی بھی محنت شامل ہے اور اس کا سہرا ہمارے تمام اسٹاف ممبروں اور اس سے جڑنے والی ممبئی کی متعدد تنظیموں کو جاتا ہے

sewri Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK