Inquilab Logo

سیوڑی ۔ نہوا شیوا پُل ٹول کے لحاظ سے ملک کا سب سے مہنگا بریج ہے

Updated: January 14, 2024, 8:44 AM IST | Agency | Mumbai

چھوٹی کار کاماہانہ پاس۱۲؍ ہزار ۵۰۰؍ ہزار روپے جبکہ ۱۲؍ پہیوں سے زیادہ کے ٹرکوںکا ماہانہ پاس ۷۹؍ ہزار روپے کا ہو گا، یہ ٹول سال کے آخر تک نافذ رہے گا۔

Mumbai Trans Harbor Link starting from Shivri. Photo: INN
شیوڑی سے شروع ہونے والا ممبئی ٹرانس ہاربر لنک۔ تصویر : آئی این این

ملک کی سڑکوں پر ٹول ٹیکس کو لے کر بحث جاری ہے۔ کہیں ٹول ٹیکس پر لڑائی ہو رہی ہے تو کہیں گاڑی مالکان ٹول بیریئر توڑ دیتے ہیں کیوں کہ انہیںمہنگا ٹول ادا کرنا بھاری پڑتا ہے۔ ایسے حالات میںگزشتہ روز وزیر اعظم مودی کے ذریعے  شروع کئے گئے سیوڑی ۔نہوا شیوا بریج کو ٹول  کے لحاظ سے ملک کا سب سے مہنگابریج قرار دیا جارہا ہے۔ ممبئی کے سیوڑی سے نوی ممبئی کے نہوا شیوا جانے کیلئے استعمال ہونے والے اس ٹول بریج پر گاڑیوں کو اگر ماہانہ پاس حاصل کرنا ہے تو انہیں ۱۲؍ ہزار ۵۰۰؍ روپے سے لے کر ۷۹؍ ہزارروپے تک ادا کرنے ہوں گے ۔  فی الحال اس ٹول کو ۱۳؍ جنوری سے سال کے آخر تک یعنی ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء تک نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد گاڑیوں کی تعداد اور دیگر عوامل کو دیکھتے ہوئے ٹول کی شرح کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے لیکن تب تک گاڑی والوں کو اگرواشی ہوکر نوی ممبئی سے نہیں گزرنا ہے تو پھر انہیں ٹول برداشت کرنا ہو گا۔ 
 ٹول اتنا زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک اندیشہ یہ بھی ہے کہ ابتدائی طور پر تو لوگ جوش و خروش میں اس کا استعمال کرلیں گے لیکن بعد میں انہیں یہ رقم بہرحال زیادہ محسوس ہو گی کیوں کہ چھوٹی کار کیلئے اس ۲۲؍ کلومیٹر کے راستے کا  ایک طرف کا ٹول ۲۵۰؍ روپے جبکہ  کئی پہیوں والی بڑی گاڑی یا ٹرک جسے ’اوور سائز وہیکل ‘ کہا جاتا ہے کیلئے ایک طرف کا ٹول ۱۵۸۰؍ روپے طے کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر شہریوں کو ایکسپریس ہائی وے اور بہترین پُلوں کا نظام چاہئے  تو انہیں ٹول  ادا کرنا ہی پڑے گا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK