Inquilab Logo

ریلوے سے اس سال مال ڈھلائی میں اضافہ ،منافع کی امید

Updated: October 16, 2020, 12:53 PM IST | Agency | New Delhi

ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے کہا:مال ڈھلائی میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا لیکن مسافر کرائے میں اس سال کمی واقع ہوئی ہے

Indian Railway - Pic : INN
بھارتی ریلوے ۔ تصویر : آئی این این

کووڈ ۱۹؍کے باعث مسافر ٹرینوںکی آمدنی میں کمی کے درمیان ریلوے کو مال ڈھلائی کے دم پر رواں مالی میں منافع کمانے کی امید ہے۔ ریلوےبورڈکےچیئرمین ونود کمار یادو نےایک پریس کانفرنس میں کہا ،’’موجودہ مالی سال میںمال بردار ے ہونےوالی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ متوقع ہے جبکہ مسافر کرایوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی ہوگی۔ ایسی صورتحال میں ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ٹرینوں کی دیکھ بھال پر خرچ کم کیاجائے۔ ہماری کوشش ہے کہ آپریٹنگ تناسب پچھلے مالی سال سے کم سے کم خراب نہ ہو۔
 مالی سال ۲۰۔۲۰۱۹ء میں ریلوے کا آپریٹنگ تناسب ۹۸ء۴۱؍فیصدمتوقع ہےیعنی ریلوے نے ہر ایک روپے کی آمدنی کیلئے ۹۸ء۴۱؍پیسےخرچ کیے۔ مالی سال۱۹۔۲۰۱۸ءمیں یہ ۹۷ء۲۹؍ فیصد تھی۔یادو نے کہا کہ اکتوبر میںمال برداراورمسافروں کی تعداد میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں۱۳؍اکتوبر تک ریلوے نے۴ء۳۵؍کروڑٹن کا سامان کی ڈھلائی کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے میں۳ء۶۹؍کروڑ ٹن تھی۔ اس طرح ، مال برداری میں۱۸؍ فیصداضافہ ہوا ہے۔اس عرصے کے دوران، مال کی ڈھلائی سےحاصل ہونے والی آمدنی بھی۱۱؍فیصد اضافے سے ۴؍ہزار  ۱۲۴ء۱۲؍ کروڑروپے ہوگئی جو۳؍ ہزار ۷۱۶ء۶۵؍کروڑ روپے تھی۔
 کووڈ۱۹؍ اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی سال کے پہلے ۴؍مہینوں میں ریلوے روٹ کے ذریعہ سامان کی نقل و حمل میں کمی واقع ہوئی تھی ، لیکن ان لاک ہونے کے ساتھ معاشیسرگرمی بتدریج بڑھ رہی ہیں۔ اس نے مئی میں۲۱؍ فیصد،جون میں ۸؍فیصداور جولائی میں ۵؍ فیصد کمی ریکارڈ کی۔ اگست سے فریٹ میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔ اگست میں اس میں ۴؍فیصد اور ستمبر میں ۱۵؍فیصدکا اضافہ ہوا ، جبکہ اکتوبر میں ، سامان کی نقل و حمل میںپہلے۱۳؍ دن کے دوران ۱۸؍ فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK