Inquilab Logo

راج ناتھ سنگھ نے چین پر بحث کیلئے ادھیر رنجن چودھری کا چیلنج قبول کرلیا

Updated: September 22, 2023, 10:27 AM IST | New Delhi

چندریان مشن پر بحث کے دوران راجناتھ کو کانگریس لیڈر نے ٹوک دیا جس پر وزیر دفاع برہم ہو گئے، کہا کہ ’’ ہم سینہ چوڑا کرکے چین پر ہر طرح کی بحث کیلئے تیار ہیں‘‘

Rajnath Singh giving a statement in the Lok Sabha.(PTI)
راجناتھ سنگھ لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے ۔(پی ٹی آئی )

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  لوک سبھا میں بحث کے دوران اپوزیشن کے سوال پر دو ٹوک انداز میں کہا کہ حکومت چین کے معاملے پر ہر طرح کی بحث کے لئے تیار ہے۔ 
  در اصل لوک سبھا میں چندریان مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دینے کی قرار داد پر بحث جاری ہے ۔ اس دوران راجناتھ سنگھ بھی حکومت کی جانب سے مبارکباد دینے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنا بیان اسرو کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے شروع کیا لیکن اسی درمیان  کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ چین کے مسئلہ پر بحث کروائیں۔ اگر واقعی حکومت ملک کا بھلا چاہتی ہے تو چین کے موضوع پر گفتگو کروائے۔ اس چیلنج پر راجناتھ سنگھ برہم ہو گئے۔ انہوں نے براہ راست ادھیر رنجن چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  چین پر بات چیت کے  لئے تیار ہیں۔ ہم  فخر سے کہتے ہیں کہ وہ چین پر بحث کروائی  جائے۔ہم سینہ چوڑا کرکے چین پر ہر طرح کی بحث کروانے کیلئے تیار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK