• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ایم پی پی اے کا ’’دُھرندھر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی ہٹانے پر زور

Updated: January 08, 2026, 5:17 PM IST | Mumbai

ہندوستانی فلم انڈسٹری نے اداکار رنویر سنگھ کی بلاک بسٹر فلم ’’دُھرندھر‘‘ پر خلیجی ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، عمان اور سعودی عرب میں لگائی گئی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی فلم انڈسٹری نے اداکار رنویر سنگھ کی بلاک بسٹر فلم ’’دُھرندھر‘‘ پر خلیجی ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، عمان اور سعودی عرب میں لگائی گئی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز اسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے ) (IMPPA) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر خلیجی ممالک میں پابندی ہٹانے کی اپیل کی ہے۔فلمساز اور انڈین فلم اینڈ ٹی وی ڈائریکٹرز اسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے انسٹاگرام پر وزیر اعظم مودی کو ایک خط پوسٹ کیا، جس میں ان سے ان ممالک میں فلم پر عائد یکطرفہ پابندی کو ہٹانے کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:ایشیز ۲۰۲۷ء: اسٹیون اسمتھ کی شرکت پر غیر یقینی صورتحال

پروڈیوسرز اسوسی ایشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ فلم ’’دُھرندھر‘‘ کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے سرٹیفیکیشن ملنے کے بعد ریلیز کیا گیا تھا اور یہ ہندوستانی باکس آفس پر بڑی ہٹ ثابت ہوئی ہے۔ خلیجی ممالک کی جانب سے فلم پر پابندی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ ’’یہ ممالک ہندوستان کے دوست ممالک ہیں اور ہم ان کے ساتھ کئی شعبوں میں باقاعدگی سے تجارت کرتے ہیں۔ اس لیے حکومت ہند سے عاجزی کے ساتھ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ یہ معاملہ ان ممالک کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے اور اظہار رائے کی آزادی کے احترام کو یقینی بناتے ہوئے پابندی ہٹانے کی کوشش کرے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:ملاڈ کے ۸؍وارڈوں میں ۱۹؍ مسلم امیدوار میدان میں

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہم پی ایم مودی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستانی سنیما کی آزادی کی حمایت کریں۔"خط پر IMPPA کے صدر ابھے سنہا کے دستخط ہیں۔ اسوسی ایشن نے اسے قومی اہمیت کا معاملہ قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی امید ظاہر کی ہے۔۵؍ دسمبر کوسنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی،’’دُھرندھر‘‘ ایک جاسوس تھرلر فلم ہے جس کے ہدایت کار آدتیہ دھر ہیں۔ اس میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، سنجے دت، ارجن رامپال، آر مادھون، راکیش بیدی  اور سارہ ارجن  ہیں۔ فلم  ہندوستان  میں زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ لداخ میں فلم ’’دُھرندھر‘‘ کو ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK