Inquilab Logo

راجناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں کی فلاح اور بہبود سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

Updated: January 15, 2024, 11:36 AM IST | Agency | Kanpur

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے تئیں حکومت کے پابند عہد رہنے کو دہراتے ہوئے کہا کہ `وَن رینک وَن پنشن اسکیم کے نفاذ سے لے کر حفظان صحت اور دوبارہ ملازمت فراہم کرنے تک، حکومت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

Defense Minister Rajnath Singh meets ex-servicemen. Photo: INN
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سابق فوجیوں سے ملاقات کےد وران۔ تصویر : آئی این این

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے تئیں حکومت کے پابند عہد رہنے کو دہراتے ہوئے کہا کہ `وَن رینک وَن پنشن اسکیم کے نفاذ سے لے کر حفظان صحت اور دوبارہ ملازمت فراہم کرنے تک، حکومت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ سابق فوجیوں کو ان کی بے لوث ڈیوٹی اور قربانیوں کیلئے خراج عقیدت پیش کرنے اور ان بہادروں کے رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی کو تقویت پہنچانے کیلئے ۱۴؍ جنوری کومسلح افواج کے سابق فوجیوں کا خصوصی دن منایا گیا۔ اس تقریب کا یہ آٹھواں سال تھا ۔پہلی بار ۲۰۱۶ء میں یہ دن منایا گیاتھا ۔ 
 واضح رہے کہ یہ دن ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل کے ایم کریپّا کی یاد میں منایاجاتا ہے جنہوں نے ۱۹۴۷ءکی جنگ میں ہندوستانی فوج کی قیادت کی تھی۔وہ ۱۴؍ جنوری ۱۹۵۳ء کو ریٹائر ہوئے تھے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر کانپور کے ایئر فورس اسٹیشن پر سابق فوجیوں کی ریلی سے خطاب کیا ۔ اس میں تقر یباً ایک ہزار سابق فوجیوں نے شرکت کی۔
  وزیر دفاع نے کہا کہ سابق فوجی ہر ہندوستانی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔ ہمارے سپاہی خاندان، ذات پات اور نسل سے بالا تر ہو کر صرف قوم کے بارے میں سوچتے ہیں اور یہ ملک کے عوام کی اجتماعی ذمہ داری ہےکہ وہ سابق فوجیوں اوران کے اہل خانہ کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ہم ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK