Inquilab Logo

واشنگٹن: ایک کلب کے باہرفائرنگ میں پانچ زخمی، ایک مشتبہ حراست میں

Updated: April 27, 2024, 6:33 PM IST | Washington

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک نائٹ کلب میں تنازع کے بعد گولی باری ہوئی جس میں پانچ افرادزخمی ہوئے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پولیس نے بتایا کہ ملک کے دارالحکومت میں ایک نائٹ کلب کے باہر جمعہ کو دیر رات گئے پانچ افراد کو گولی مار ی گئی۔ واشنگٹن کے ڈوپونٹ سرکل کے پڑوس میں رات ۱۱ ؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر فائرنگ ہوئی۔ گولی باری میں زخمی پانچوں افراد کو غیر جا ن لیوازخم آئے ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف رمی کائل نے کہا کہ نائٹ کلب کے اندر ایک تنازع شروع ہواجو کچھ دیر بعد سڑک تک پھیل گیاجس کے بعد افسران کو بلایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ای کامرس ویب سائٹ ’شین‘ کویورپی یونین کے سخت ترین ڈجیٹل ضوابط کا سامنا

کائل نے کہا کہ پولیس نے قریب ہی کے ایک علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا اور آتشیں اسلحہ برآمد کیا۔ پولیس نے فوری طور پر مشتبہ شخص کے بارے میں اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی تنازع کی وجوہات بتائیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، پرتشدد جرائم میں تیزی سے اضافےسے نبرد آزما ہے، جس میں ۲۰۲۳ءمیں ۳۹؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں قتل کے واقعات میں ۳۵؍فیصد اضافہ ہوا جبکہ کارچوری تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK