Inquilab Logo Happiest Places to Work

آگری پاڑہ کی رانیہ رضوان انصاری کی عالمی تائیکوانڈو مقابلہ میں کامیابی

Updated: August 13, 2026, 11:19 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

 جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ ’’تائیکوانڈوون، موجو کاؤنٹی‘‘ میں منعقدہ ۱۹؍ویں ورلڈ تائیکوانڈو کلچر ایکسپو میں جالنہ والا اسپورٹس ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کی سرپرستی میں آگری پاڑہ کی ہونہار کھلاڑی رانیہ رضوان انصاری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ۲؍مختلف مقابلوں میں سلور اور برونز میڈل حاصل کئے۔

Rania Rizwan Ansari with medals. Picture: INN
رانیہ رضوان انصاری تمغوں کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ ’’تائیکوانڈوون، موجو کاؤنٹی‘‘ میں منعقدہ ۱۹؍ویں ورلڈ تائیکوانڈو کلچر ایکسپو میں جالنہ والا اسپورٹس ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کی سرپرستی میں آگری پاڑہ کی ہونہار کھلاڑی رانیہ رضوان انصاری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ۲؍مختلف مقابلوں میں سلور اور برونز میڈل حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے: اولا اوبر ڈرائیوروں کیلئے بھی مراٹھی جاننا لازمی

مورلینڈروڈ پر واقع سینٹ جوزف انگلش ہائی اسکول میں زیرتعلیم رانیہ انصاری نے حال ہی میں کوریا میں ہونے والے تائیکوانڈو کیوروگی اور پومسے مقابلے میں بالترتیب سلور اور برونز میڈل حاصل کئے۔ رانیہ کی کامیابی میں مذکورہ اکیڈمی کے تجربہ کار اور سخت محنت کرنے والے کوچ روہی داس شرکے کااہم رول ہے۔ رانیہ کی تاریخی کامیابی پر سینٹ جوزف ہائی اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے رانیہ اور کوچ روہی داس شرکے کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن اور شاندار مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  دسویں جماعت میں زیر تعلیم رانیہ اوّل جماعت سے تائیکوانڈو کھیل رہی ہے۔ اس سےقبل ۲۰۲۳ء میں گوا میں ہونے والے ڈی ایس او میں بھی عمدہ پرفارمینس کی وجہ سے اسے گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK